ڈاکٹر کے ہریش کماراب اُترکنڑا کے نئے ڈپٹی کمشنر؛ ایس ایس نکول کا بنگلور تبادلہ
کاروار20/ فروری (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کا بنگلور تبادلہ کرنے کے ساتھ ہی ڈاکٹر کے ہریش کمار کو ضلع کا نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ ریاست کے گورنر کے حکم پر ان دونوں کے تبادلے ہوئے ہیں۔
ہریش کمار بنگلور کے قریب چامراج نگر ضلع میں چیف ایکزی کوٹیو آفسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اب انہیں اُتر کنڑا میں ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ایس ایس نکول کو بنگلور میں ڈائرکٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔