ایس ایس ایل سی، پی یو سی امتحانات لکھنے والے طلباء کیلئے ضروری ہدایات

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2020, 12:13 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 16؍ جون (ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے امتحانات جو اسی مہینہ میں ہونے جارہے ہیں۔ امتحان دینے والے طلباء کیلئے محکمہ تعلیم کی جانب سے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پی یو سی انگریزی پرچہ کا امتحان جو 18 ؍ جون کو ہونے والا ہے۔ اس امتحان کیلئے طلباء کو امتحانی مراکز پر امتحان شروع ہونے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے حاضر رہنا ہوگا۔ایس ایس ایل سی اور پی یو سی امتحان ہال میں داخل ہونے سے قبل ہی طلباء کو کورونا سے بچنے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ اس لئے طلباء کو امتحان شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی مرکز آنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

25 ؍ جون تا 4 ؍ جولائی ایس ایس ایل سی امتحان شروع ہوگا۔ جبکہ 18؍جون کو پی یو سی ملتوی شدہ انگریزی موضوع کا امتحان ہے۔ طلباء کو امتحان  ہال میں داخل ہونے سے قبل اس کی تھرمل چیکنگ کی جائیگی۔ اگر کسی طالب علم کو بخار ، کھانسی یا سردی کی علامت رہے گی تو اسے امتحان ہال میں داخلہ نہیں دیا جائیگا۔ امتحان مرکز پر ہی طلباء کو نئے ماسک تقسیم کئے جائینگے اور امتحانی مرکز میں میں داخلہ سے قبل بھی انہیں سماجی دوری بنائے رکھنا ضروری ہوگا۔

پی یو سی انگریزی پرچہ کے امتحان کیلئے پوری ریاست میں 1016 امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں اور ہر 200 طلباء کی صحت جانچ کیلئے ایک ہیلتھ چیک اپ سنٹر امتحانی ہال کے باہر بنائے جارہے ہیں۔ جب طلباء کو بخار یا کھانسی کی علامت رہے گی ان کیلئے امتحان ہال میں بنائے گئے الگ کمرے میں امتحان لکھنے کی سہولت دی جائے گی۔

ریاست کے سرحدی علاقوں سے امتحان دینے آرہے طلباء  کیلئے بس یا ٹرین میں ای پاس کی سہولت فراہم کرنے محکمہ پی یو بورڈ کے ڈائرکٹر ایم کنکا گاولی نے پولیس سے درخواست کی ہے۔ امتحان دینے دیگر شہروں یا دیہاتوں سے آنے والے طلباء کیلئے مفت بس میں سفر کی سہولت فراہم کرے۔ ضلع ڈپٹی کمشنرس کی صدارت میں کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ جو یہ نظام سنبھالیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...