افغانستان میں امریکی بیس کے باہر خودکش حملہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 12th December 2019, 5:07 AM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن، کابل / 11 دسمبرافغانستان کے صوبہ پروان میں امریکہ کی فوجی بیس کے باہر خود کش حملے میں کم از کم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مغربی ملکوں کے فوجی اتحاد نیٹو اور افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کو بگرام بیس کے باہر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ (آئی این ایس انڈیا) افغانستان کے صوبہ پروان میں امریکہ کی فوجی بیس کے باہر خود کش حملے میں کم از کم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مغربی ملکوں کے فوجی اتحاد نیٹو اور افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کو بگرام بیس کے باہر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ وہی بیس ہے جہاں چند روز قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ’تھینکس گونگ‘ کے موقع پر اچانک پہنچے تھے اور فوجیوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا تھا۔صوبائی گورنر کی ترجمان واحدہ شاکر کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد افغان شہری ہیں جو کہ فوجی بیس کی جنوبی راہداری پر موجود تھے۔ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرزکو مزید بتایا کہ حملہ آوروں اور غیر ملکی افواج کے درمیان تقریباً 30 منٹ تک فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔نیٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بگرام بیس پر ہونے والا حملہ اچانک ہوا جسے فوری طور پر پسپاکر دیا ہے۔ حملے میں کسی امریکی یا اتحادی فورسز کی ہلاکت نہیں ہوئی۔نیٹو کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی افراد کے علاج معالجے کے لیے بیس بنائی جارہی تھے جسے حملے کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے۔ البتہ فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ بدھ کو ہونے والا حملہ ایسے موقع پر ہوا ہے کہ جب امریکہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔اس سے قبل طالبان نے کابل میں نومبر میں اس وقت حملہ کیا تھا،جب امریکہ اور طالبان امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے۔ اس حملے میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔طالبان کو 2001 میں اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد سے اب تک افغانستان کے بیشتر حصے پر اْنہی کا کنٹرول ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...