گلبرگہ میں جہیز ہراسانی سے متاثرہ خاتون کی آگ لگا کر دو بچوں کے ساتھ خودکشی

Source: S.O. News Service | Published on 26th October 2021, 6:30 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،26؍اکتوبر(ایس او نیوز) ایک عورت نے پیر کے دن  پنچ شیل نگر، جیورگی روڈ گلبرگہ میں اپنے مکان میں پنے آپ کو اور اپنے بچوں کو آگ لگادی جس کے نتیجہ میں یہ عورت اوراس کی ایک لڑکی جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ اس عورت کا تین سالہ بچہ شدید جھلس گیا  تھا اور اسے ہسپتال میں شریک کروادیا گیا تھا  لیکن آج وہ بھی اپنے زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔

پولیس بیان کے بموجب26سالہ  مذکورہ بالا خاتون دیکشا نے کوئی آگ لگانے والا سیال خود پر اور اپنے بچوں پر چھڑک کر آگ لگادی تھی  جس کے سبب وہ اور اس کی دو سالہ لڑکی سنچنا جائے وقوع پر ہی  ہلاک ہوگئے۔ تین سالہ لڑکا دھننجے کافی جھلس گیا  وہ ہسپتال میں انتقال کرگیا۔

دیکشا کا تعلق موضع کالگی ضلع گلبرگہ سے ہے۔ پانچ سال قبل اس کی شادی پنچ شیلا نگر کے وسنت شرما کے ساتھ ہوئی تھی۔ ہلاک ہوجانے والی خاتون کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داران کی جانب سے جہیز کے لئے ہراساں کیا جاتا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسے اپنے والدین کے گھر جانے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ دیکشا کے والدین نے اسٹیشن بازار پولیس اسٹیشن میں اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داران کے خلاف شکایت درج کروادی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...