95 ایم ایم بارش سے گروگرام بن گیا ’آبی گرام‘، دہلی میں 24 ستمبر کے لیے یلو الرٹ، مغربی یوپی میں زوردار بارش کی پیشین گوئی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2022, 11:48 PM | ملکی خبریں |

گروگرام، 23؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مانسون جاتے جاتے دہلی-این سی آر کو نہ صرف تر بتر کر رہا ہے، بلکہ انتظامیہ کی لاپروائیوں کو بھی سب کے سامنے ظاہر کر رہا ہے۔ عام طور پر ستمبر میں 108.5 ایم ایم بارش ہوتی ہے اور ابھی تک 58.5 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 24 ستمبر سے متعلق کئی ریاستوں میں زوردار اور موسلادھار بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ دہلی کے لیے تو کل یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش، گجرات، اڈیشہ اور تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بھی زوردار بارش کے امکانات ہیں۔ اتراکھنڈ میں آئندہ دو دنوں کے لیے بہت زیادہ بارش کے لیے آرینج الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے سینئر سائنسداں آر کے جینامنی کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ کے لیے 25 ستمبر تک بہت زیادہ بارش کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اتر پردیش کی حالت لگاتار ہو رہی بارش سے خستہ ہو چکی ہے۔ مغربی اتر پردیش میں 24 ستمبر کو بارش میں مزید تیزی آنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے جس سے عوام اور انتظامیہ دونوں میں خوف ہے۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کئی علاقے گزشتہ کچھ دنوں سے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آنے والے دو تین دن حالات میں کچھ خاص بہتری نہیں ہوگی۔

عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا چکا خوابوں کا شہر ’گروگرام‘ کی حالت بھی جمعہ کے روز ہوئی بارش میں خستہ ہو گئی۔ گروام گرام ایسا لگ رہا تھا جیسے کہ ’آبی گرام‘ بن گیا ہے۔ محض 95 ایم ایم بارش سے ہی یہ شہر پانی پانی ہو گیا۔ بارش کے بعد پورے شہر میں آبی جماؤ اور ٹریفک جام کا منظر دیکھنے کو ملا۔ سیکٹر سے لے کر کالونیوں اور بڑی سوسائٹی تک میں پانی بھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ کروڑوں روپے خرچ کر شہر کے اہم چوک چوراہوں پر بنائے گئے انڈر پاس بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ فکر انگیز بات یہ ہے کہ ہفتہ کے روز بھی تیز بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ یعنی عوام کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی بے سکونی مزید بڑھنے والی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...