سداپور: شرابی بیٹے نے گولی مار کر کیا ماں اور بہن کا قتل
سداپور 14/ اکتوبر (ایس او نیوز) سداپور تعلقہ کے کودگوڈو میں پیش آئی واردات میں شراب کے عادی ایک بیٹے نے گولی مار کر اپنی ماں اور بہن کو قتل کر ڈالا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق 24 سالہ منجوناتھ جینت نارائن ہسلر کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماں کا نام پاروتی نارائن ہسلر (42 سال) اور رمیّا نارائن ہسلر (19سال) ہے۔ بتایا جاتا ہے کل بھی منجوناتھ نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر گھر والوں سے اس بات پر جھگڑا شروع کیا کہ سامبر (سالن) ٹھیک سے نہیں بنایا گیا ہے ۔ غصہ سے پاگل اور نشے میں دھت منجوناتھ نے جھگڑے کے دوران اچانک دیسی بندوق اٹھائی اور گولی چلاتے ہوئے ماں اور بہن کو موقع پر ہی ہلاک کر ڈالا ۔
شرابی بیٹے کے خلاف اس کے باپ نارائن ہسلر نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے منجوناتھ کو گرفتار کرلیا۔