ایودھیا میں کورونا کا قہر : رام جنم بھومی سمیت کئی مندروں کے دروازے بند
ایودھیا ،21؍ اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایودھیا میں بھی کووڈ - 19 کا انفیکشن بڑھتا جا رہا ہے ۔ عالم یہ ہے کہ ایودھیا واقع درشن نگر کے میڈ یکل کا لج کوکوڈ اسپتال بنایا گیا ہے، وہیں پر بیک ایجوکیشن افسر کے اسٹیٹو سمیت 8 لوگوں کی کور ونا سے موت ہوگئی ہے ۔
علاوہ از میں ایودھیا کے سنت ساج کے سر براہ کنہیاداس اور رنگ محل مند ر کے مہنت رام شرن داس کورونا پازیٹو پاۓ گئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔ اس مشکل ماحول کو دیکھتے ہوئے رام جنم بھومی مندر سمیت ایودھیا کے تقریباً بھی بڑے مندروں کے دروازے عقیدتمندوں کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ علاوہ از میں ایودھیا شہر میں مقامی چھٹی جمعرات سمیت اتوار کو 2 دن دکانیں بند رہیں گے، جب کہ سینیٹائزر کا چھڑ کاؤ سمیت شام 7 بجے سے لے کر بیج 9 بجے تک لاک ڈاؤن پرسختی سے عمل کرایا جارہا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ایودھیا میں کوڈ - 19 کے بڑھتے انفیکشن اور بڑھتی شرح اموات کی وجہ سے ہنگامہ بر پا ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رام جنم جومی مندر، کنگ جون، نا گیشور ناتھ ، ہنومان گڑھی سمیت سبھی اہم مندروں کے دروازے پوجا کر نے والوں کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں ۔شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ نے بھی ایک پریس نوٹ جاری کر عقید تمندوں کے رام مندر درشن کو بند کیے جانے کی جانکاری دے دی ہے ۔ سنت مہنت ہو یا انتظامی افسر بھی لوگوں سے ایودھیا آنے کی جگہ اپنے گھروں میں رہ کر پوجا کر نے کی اپیل کر ر ہے ہیں ۔