ڈرائیو ان سواب نظام کے تحت گھر گھر پہنچ کر ٹسٹ کیا جائے گا؛ اشوتھ نارائن نے ملیشورم حلقہ میں کووِڈ سے نمٹنے افسروں کو ہدایت دی

Source: S.O. News Service | Published on 10th January 2022, 12:03 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن کووِڈ اور اومیکرون کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ملیشورم اسمبلی حلقہ میں صورتحال اور اس سے نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلہ میں افسروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا۔

حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر اشوتھ نے اس موقع پر کے سی جنرل اسپتال کا دورہ کرکے جائزہ لیا اور بتایا کہ اس اسپتال میں طبی اور نیم طبی عملہ کی شدید قلت ہے جس کے لئے پیشکش کی گئی تو وہ خود دلچسپی لے کر منظور کروائیں گے۔ انہو ں نے بتایا کہ حلقہ میں ”ڈرائیوان سواب“ نظام جاری کیا جائے گا اور گھر گھر پہنچ کر عوام کا کووِڈ ٹسٹ کیا جائے گا۔ انہو ں نے افسروں کو ہدایت دی کہ حلقہ میں کووِڈ اور اومیکرون متاثرین کو 24گھنٹے علاج کرنے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر کی نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کووِڈ کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران ملیشورم میں ہیلپ لائن اور وار روم قائم کیا گیا تھا جو دوبارہ سرگرم ہوں گے،ا س کے علاوہ کووِڈ کیئر سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ اشوتھ نارائن نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو چند طبی جانچ کروانے کی ضرورت ہے جس کے لئے لائف سائنس ڈیاگنوسٹک سنٹر کے ساتھ سمجھوتہ کیا جائے گا،اسی طرح اسپتال داخل ہونے والوں کوتغذیہ کی فراہمی کے لئے امسال بھی اسکان کے ساتھ انتظام کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیرموصوف نے اسپتال کے احاطہ میں زیر تعمیر 50بستروں کی سہولت کے بچوں کے ہیلتھ سنٹر اور جئے دیوا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 60بستروں کی صلاحیت کی عمارت کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ کے سی جنرل اسپتال میں 3ہزار پلس آکسی میٹر بینک، 200کانٹا کٹ لیس مانیٹرس، 100 آکسیجن کانسنٹریٹرس اور 200ہوم آئیسولیشن آکسیجن کانسٹریٹرس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد اگر ہوم کوارنٹائن ہوں گے تو انہیں فوراً کانسولیٹرس فراہم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر بی بی ایم پی کے ویسٹ زونل کووِڈ کو آرڈی نیٹر رجول گھوش، مغربی زون کے کمشنر دیپک، طبی افسر منور نجن ہیگڑے، ڈاکٹر وینکٹیشیا ودیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...