گھر گھر راشن پہنچائے گی دہلی حکومت، کیجریوال نے دی منصوبہ کو منظوری

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2020, 9:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی حکومت نے منگل کے روز ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گھر گھر راشن پہچانے کی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریول کی صدارت میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کیجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’وزیراعلی گھر گھر راشن اسکیم‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکیم نافذ ہونے پر دہلی کے لوگوں کے لئے گھر گھر راشن پہنچایا جائے گا اور لوگوں کو راشن کی دکان پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اروند کیجریوال نے بتایا کہ لوگوں کو یہ متبادل دیا جائے گا کہ جو دکان پر جاکر راشن لینا چاہیں، وہ دکان پر جاکر راشحت لے سکتے ہیں اور اگر گھر پر ڈلیوری چاہتے ہیں تو اس کا متبادل استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے چھ سے سات مہینوں میں راشن کی ہوم ڈلیوری شروع ہوجائے گی۔ ہوم ڈلیوری میں گیہوں کی بجائے آٹا دیا جائے گا۔

وزیراعلی نے یہ بھی بتایا کہ دہلی میں راشن کی گھر پر ڈلیوری شروع ہوگی، اسی دن مرکزی حکومت کی ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم بھی شروع کردی جائے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس میں ان کی حکومت نے راشن بندوبست میں کافی اصلاحات کی ہیں۔ کابینہ کا فیصلہ کسی انقلابی فیصلے سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت اب لوگوں کو راشن کی دکان پر نہیں جانا پڑے گا، بلکہ راشن لوگوں کے گھروں میں پہنچایا جائے گا۔ ایف سی آئی کے گودام سے گیہیوں اٹھاکر اس کا آٹا پسوایا جائے گا۔ چاول اور چینی کی پیکنگ کرکے انہیں تقسیم کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...