بھٹکل میں بی جے پی کارکنوں کی طرف سے گھر گھر جاکر آننت کمار ہیگڈے کی حمایت میں تشہیر، مخالف اُمیدواروں کی طرف سے کوئی ہلچل نہیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2019, 4:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل یا اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ کے انتخابات  تیسرے مرحلے میں یعنی 23/اپریل کو منعقد ہوں گے جس کے لئے بمشکل تین دن باقی رہ گئے ہیں،  شہر میں انتخابات کو لے کر کسی بھی طرح کوئی گہماگہما نظر نہیں آرہی ہے، البتہ  اطراف کے دیہاتوں اور قریوں میں  بی جے پی کارکنوں کی جانب سے آننت کمار ہیگڈے کے لئے گھر گھر پرچار کا کام زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔

بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک خود بھی  الگ الگ علاقوں میں جاکر بی جے پی کا گھر گھر پرچار کررہے ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کے کاموں کی سراہنا کرنے کے ساتھ ساتھ  آننت کمار ہیگڈے کو ووٹ دینے  کی مہم چلارہے ہیں۔

دو روز قبل بھٹکل میں    کانگریس۔جےڈی ایس مشترکہ اُمیدوار آنند اسنوٹیکر   کی حمایت میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں  ضلع اُترکنڑا کے انچارج وزیر اور کانگریس کے سنئیر لیڈر آر وی دیش پانڈے  سمیت بھٹکل کے سابق ارکان اسمبلی  جےڈی نائک، آر این نائک اور منکال وئیدیا نے شرکت کی تھی اس موقع پر  پروگرام میں شریک لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ  کانگریس۔جے ڈی ایس مشترکہ اُمیدوار آنند اسنوٹیکر کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں جن کا نام ای وی ایم مشین پر  دوسرے نمبر پرہے۔  اسنوٹیکر نے عوام الناس سے درخواست کی تھی کہ  2  نمبر بٹن دباکر  اپنے  حق میں ووٹ دیں اور ملک کی جمہوریت اور یکجتی کو بچانے  میں عوام آگے آئیں۔

اُدھر بی جے پی کی طرف سے  بھی شہر میں جلسے و جلوس نظر نہیں آرہے ہیں، البتہ  بی جے پی کارکن نہایت متحرک ہوکر  مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر ووٹروں کو لبھانے کا کام  کرنے میں مشغول نظر آرہے ہیں۔ خیال رہے کہ  ضلع اُترکنڑا  سے جملہ 13 اُمیدوار انتخابات میں کھڑے  ہیں ، مگر بھٹکل میں  بی جے پی کو چھوڑ کر  کسی بھی اُمیدوار کی طرف سے کسی بھی طرح کا کوئی پرچار نظر نہیں آرہا ہے۔

سمجھا جارہا ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے اب  ضلع اُترکنڑا  میں انتخابی  کاروائی مکمل ہونے تک  آنند اسنوٹیکر کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے اور ووٹروں  کو تیزی کے ساتھ    اپنی طرف راغب کرنے  کانگریس کے سنئیر لیڈر مسٹر بی کے ہری پرساد کو  ذمہ داری سونپی گئی ہے اور ذمہ داری ملتے ہی موصوف اُترکنڑا پہنچ چکے ہیں۔ خبر ہے کہ آج سنیچر شام کو وہ بھٹکل بھی پہنچیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...