کورونا بحران کے دوران گورنر سرکاری مواصلات کا غلط استعمال کر رہے ہیں: ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd May 2020, 2:47 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،3؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) ایک ایسے وقت میں پورا ملک کورونا وائرس کی وجہ سے بحران میں مبتلا ہے تو بنگال میں سیاست عروج پر ہے۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی ہوڑ لگی ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گورنر کے 14 صفحاتی خط کا جواب 13 صفحات میں دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ کے لئے اس طرح کے جملے اور الفاظ کی امید نہیں کی جاسکتی ہے جو گورنر جگدیپ دھنکر اپنے خطوط اور مسیج میں کر رہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک کورونا وائرس کے بحران کا شکا رہے تو گورنر اختیارات کے اصول کے لئے تگ ودو کر رہے ہیں اور سرکاری مواصلات او ر سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

گورنر کے 23 اور 24 اپریل کو لکھے خط کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ آپ نے اپنے خط میں جس طریقے کی زبان، الفاط اور لہجے کا استعمال کیا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں دیکھنے کو نہیں ملتی ہے۔ آپ کے الفاظ کو گھٹیا، الزام تراشی، توہین آمیز اور گالی گلوج پر مبنی ہی کہا جاسکتا ہے۔ میں نے آپ کے دونوں خط اور اس سے پہلے کے پیغام کو پڑا تھا تومجھ دکھ اور غصہ آیا مگر میرا دوسرا ردعمل یہ تھا کہ مجھے یہ خطوط پڑھ کر ہنسی آئی۔ آپ نے میرے لوگوں کے خلاف جس طریقے سے الفاظ کا استعمال کیا ہے اسے پبلک ڈومین میں نہیں لایا جاسکتا ہے۔ مگر گورنر کے عہدہ کا احترام کے ساتھ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے جو کچھ لکھا ہے وہ اس عہدے کے وقار کے منافی ہے۔

گورنر نے ممتا بنرجی کا خط ملنے کے بعد فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس خط کا تحریری جواب بعد میں دیں گے، مگریہ وقت ناراضگی کا نہیں بلکہ مل کر کام کرنے کا ہے۔ ممتا بنرجی کو بھی اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔ گورنر نے اپنے پہلے دو خطو ط میں ممتا بنرجی پر الزام عاید کیا تھا کہ وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ممتا بنرجی اقلیتوں کو خوش کرنے کے لئے لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے گورنر کے خطوط کا جواب گزشتہ مہینے دیتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر اپنے خطوط اور میسج میں غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2016 میں کہا تھا کہ گورنر کے عہد ہ پر فائزشخص کو سیاسی سرگرمیوں، بیانات اور سیاسی جماعتوں سے دور رہنا چاہیے اور گورنر کو ہارس ٹریڈنگ سے بھی باز رہنا چاہیے۔ ممتا بنرجی نے اپنے پہلے خط میں گورنر سے کہا تھا کہ ان کے پاس محدود اختیارات ہیں اس لئے ہر ایک کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ اگر آپ کو میری حکومت کے کام کاج سے اتفاق نہیں ہے تو آپ ہماری کمیوں کو ادب کے دائرے میں رہ کر ہماری کمیوں کو توجہ دلا سکتے ہیں۔ اگر ہمارے جواب سے آپ ممطئن نہیں ہوئے تو بھی اب آپ کے پاس آگے کی کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیوں کہ حکومت کو مقننہ کی حمایت حاصل ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سچ ہمیشہ سے سچ ہی رہتا ہے۔ ممتا بنرجی نے خط میں لکھا ہے کہ بحران کے اس دورمیں جب بنگال اور ملک بحران سے دوچار ہے تو آپ طاقت اور اختیارات حاصل کرنے کی کوششوں سے باز آجائیں۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال حکومت کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 800 ہوگئی ہے جب کہ 33 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ گورنر نے ریاستی حکومت کے اعدادو شمار پرشک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کے اعداد و شمار کے درمیان فرق ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...