غیر ضروری طور پر کسی پر لاٹھی نہ برسائی جائے: پولیس کمشنر بھاسکر راؤ
بنگلورو،28؍مارچ (ایس او نیوز) بنگلورو شہرکے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے محکمہ پولیس کے عملہ کو ہدایت دی ہے کہ پولیس والے لاک ڈٓاؤن کے دوران احتیاطی اقدامات کے سلسلہ میں عوام سے نرم رویہ اختیار کریں اپنی لاٹھیاں پولیس تھا نہ میں ہی رکھیں اور کسی پر لاٹھی چارج نہ کی جائے۔ انہیں نرمی سے سمجھا کر گھروں کے اندر محدود رہنے ہدایت دی جائے۔
پولیس والوں سے کہا گیا ہے کہ شہر میں اخبار گھر گھر پہنچانے والوں، ہوٹل، ریسٹورنٹ کے ڈیلیوری، آن لائن آ رڈر لیکر گھروں کو فوڈ پیکٹس اور اناج وغیرہ فراہم کرنے والوں کو پریشان نہ کریں۔
انہوں نے پولیس والوں سے یہ بھی کہا ہےکہ جو لوگ بغیر ماسک لگائے محلوں میں پیدل یا گاڑیوں میں آتے جاتے رہتے ہیں ان سے نرمی کا برتاؤ کریں ۔ انہیں ماسک پہن کر نکلنے اور زیادہ ہجوم نہ بنانے کی ہدایت دیں۔ اگر یہ لوگ پولیس کے ساتھ بحث کریں تو انہیں اپنے ساتھ تھانہ لے جاکر قانونی کارروائی کریں۔ عنقریب اب کے ایس آر پی اور سی اے آر پولیس کو میدان میں اُتار جائے گا۔