این آرسی اورشہریت ترمیمی بل ایک ہی سکہ کے دورخ،اپوزیشن پارٹیاں مخالفت کریں 

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2019, 11:13 PM | ملکی خبریں |

ممتا بنرجی کاچیلنج،ہم بنگال میں سی اے بی کے نفاذ کی اجازت نہیں دیں گے
نئی دہلی،6 دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شہریت ترمیمی بل پیر کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا، لیکن حزب اختلاف کی جانب سے اس کی سخت مخالفت کی جانے کاامکان ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاہے کہ شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) اورنیشنل رجسٹر آف سٹیزن(این آر سی) ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ہم بنگال میں سی اے بی کے نفاذ کی اجازت نہیں دیں گے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں دوسری سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ سی اے بی کی حمایت نہ کریں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل آر جے ڈی نے بھی سی اے بی کی مخالفت کی تھی۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے ایک ٹویٹ میں شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کی تھی۔ پارٹی نے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرکے اس بل پر اعتراض کیا تھا اور شہریت میں ترمیمی بل کا موازنہ نوٹ بندی کے ساتھ کیا تھا۔ آر جے ڈی کی جانب سے لکھاگیاہے کہ جس طرح مودی سرکار نے نوٹ بندی کے ذریعہ نام نہاد کالے دھن سے نمٹنے کے لیے تمام تر ذمہ داری عوام پرعائد کردی ہے، اسی طرح این آرسی میں شہریوں پربھی یہ ذمہ داری اور دباؤ ڈالا گیا ہے۔ یہ ثابت کریں کہ کون کون شہری ہے، کون نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...