بھٹکل قومی شاہراہ سے متصل جگہ پر امیوزمنٹ پارک کو منظوری دینے پر میونسپل کونسلروں کو اعتراض؛ اے سی کو دیا گیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd November 2020, 9:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:23؍نومبر(ایس اؤ نیوز)قومی شاہراہ 66سے متصل زین لاڈج کے پڑوس میں کھلونوں کی  ایگزبیشن’’امیوز منٹ پارک‘‘ کو منظوری دینے سے نہ صرف شاہراہ پر ٹرافک کا مسئلہ ہورہا ہے  بلکہ شاہراہ کے فورلین کاکام بھی جاری ہےاور کووڈ-19کے چلتے یہاں سینکڑوں کی تعداد میں عوام ہجوم جمع ہوجاتے ہیں۔ ایگزی بیشن کو انتظامیہ کی جانب سے  منظوری دینے پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے  میونسپل کونسلر اور  سماجی کارکن فیاض ملا سمیت    زرینہ عبدالباسط گولٹے نے بھی بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم  پیش کیا ہے۔

میمورنڈ م میں تحریر کیاگیاہے کہ شاہراہ پر 24گھنٹے ٹرافک رہتی ہے ، یہ علاقہ گنجان رہتاہے، دوسری طرف فورلین کا کام بھی چل رہاہے  اور کووڈ-19ابھی تک مکمل طور پر ختم نہیں ہواہے ایسے میں امیوزمنٹ پارک کو منظوری دینا خطرے سے خالی نہیں ۔ کہا گیا ہے کہ  وائرس دوبارہ پھیلا تو لینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔کونسلرس نے  اسسٹنٹ کمشنر سمیت تحصیلدار کو بھی میمورنڈم سونپتے ہوئے   ایگزی بیشن کو اجازت دینے پر اعتراض جتایا ہے اور  مطالبہ کیا ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے   متعلقہ جگہ پر ایکزی بیشن  لگانے سے منع کیا جائے۔

فیاض مُلا نے بتایا کہ ایک طرف  اسکولوں اور کالجوں میں کووڈ -19کو لے کر صحت عامہ کے افسران اور عملہ بار بار دورہ کرتے ہوئے بچوں کو اسکول نہ آنے کی پابندی لگارہے ہیں دوسری طرف عوامی ہجوم والے امیوز منٹ پارک کو منظوری دی جارہی ہے ، انہوں نے اس طرح کی مختلف پالیسی اپنانے پر کہا کہ ایسا کرنے پر  عوام الناس  سخت تذبذب کا شکار ہیں اور سوال کررہے ہیں کہ آیا صرف تعلیم گاہوں اور شادی بیاہ کے پروگراموں میں ہی سماجی فاصلے کو برقرار رکھنےسے کورونا سے راحت مل سکتی ہے،  کیا ایسے ایگزی بیشن میں سینکڑوں کی تعداد میں  عوامی ہجوم جمع ہونے سے کورونا کا کوئی خطرہ نہیں ہے ؟

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...