مودی حکومت نے ہوائی سفر کرنے والوں کو بھی دیا جھٹکا، کرایہ بڑھانے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 14th August 2021, 11:19 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 14؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی نے ہوائی سفر کرنے والوں کو جھٹکا دیتے ہوئے ہوائی کرایہ کی نچلی اور اوپری حد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اضافہ 9.83 فیصد سے 12.82 فیصد تک کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کووڈ-19 کی وجہ سے لگے دو مہینے کے لاک ڈاؤن کے بعد 5 مئی 2020 کو طیارہ خدمات کے بحال ہونے کے ساتھ حکومت نے پرواز مدت کی بنیاد پر ہوائی کرایہ پر نچلی اور اوپری حدیں طے کی تھیں۔ کووڈ-19 سے متعلق سفری پابندیوں کے سبب معاشی طور سے جدوجہد کر رہی ائیرلائنوں کی مدد کے لیے نچلی حد طے کی گئی تھی، اور اوپری حد اس لیے لگائی گئی تھی تاکہ سیٹوں کی طلب زیادہ ہونے پر مسافروں سے زیادہ ٹیکس وصول نہ کیا جائے۔

بہر حال، 12 اگست 2021 کے ایک حکم میں وزارت نے 40 منٹ کی مدت کی پروازوں کے کرایہ کی نچلی حد کو 2600 روپے سے بڑھا کر 2900 روپے کر دیا ہے، یعنی اس میں 11.53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں 40 منٹ کی مدت کی پروازوں کے لیے اوپری حد کو 12.82 فیصد بڑھا کر 8800 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 60-40 منٹ کی مدت والی پروازوں کے لیے نچلی حد اب 3300 روپے کی جگہ 3700 روپے ہوگی۔ جمعرات کو ان پروزوں کے کرایہ کی اوپری حد 12.24 فیصد بڑھا کر 11000 روپے کر دی گئی۔

اسی طرح 90-60 منٹ کی مدت والی پروازوں کے کرایہ کی نچلی حد 4500 روپے ہوگی، یعنی اس میں 12.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کو ان پروازوں کے کرایہ کی اوپری حد 12.82 فیصد بڑھا کر 132.. روپے کر دی گئی۔ وزارت کے حکم کے مطابق اب 120-90، 150-120، 180-150 اور 210-180 منٹ کی مدت کی گھریلو پروازوں کے کرایہ کے لیے بالترتیب 5300 روپے، 6700 روپے، 8300 روپے اور 9800 روپے کی نچلی حد ہوگی۔ نئے حکم کے مطابق 150-120 منٹ کی مدت کی پروازوں کے کرایہ کی نچلی حد 9.83 فیصد بڑھا کر 6700 روپے کر دی گئی ہے۔ وزارت کے حکم کے مطابق اب 120-90، 150-120، 180-150 اور 210-180 منٹ کی مدت کی گھریلو پروازوں کے کرایہ کی اوپری حد میں بالترتیب 12.3 فیصد، 12.42 فیصد، 12.74 فیصد اور 12.39 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملک میں کووڈ-19 کی موجودہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...