دوحہ قطر میں ’جدید ادبی تحریکات و نظریات پر ایک نظر‘توسیعی خطبہ کا انعقاد : ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی    کا پرمغز خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th November 2018, 10:01 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

قطر :12؍نومبر (ایس او نیوز) جدید ادبی تحریکات و نظریات پر ایک نظر، اس عنوان کے تحت مؤرخہ 10 نومبر 2018م سنیچر کی شام حلقہء ادب اسلامی قطر نے ادارہ ادب اسلامی ہند کے صدر  ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی صاحب کی ہندوستان سے آمد کی مناسبت سے استفادہ کرتے ہوئے ایک توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا، ڈاکٹر صاحب حلقہ کے سالانہ نعتیہ اجلاس و مشاعرہ کی صدارت کے لئے قطر تشریف لائے تھے، جو 8 نومبر 2018م جمعرات کی شام منعقد ہوا تھا۔

توسیعی خطبہ سے استفادہ کے لئے دئے گئے موضوع کی اہمیت کے پیش نظر عام سامعین سے گریز کرتے ہوے حلقے نے دوحہ قطر میں موجود باذوق اردو نوازوں اور زبان دانوں کی ایک فہرست تیار کی، اور انہیں شرکت کی دعوت دی،  جن میں  تمام مکاتبِ فکر و نظر کے علماء، ہندوستان کے معروف درسگاہوں کے قدیم طلبہ اور علیگ کے صدور اور دیگر سنیئر شعراء و نثر نگار شریک ہوئے۔

الحمد للہ اجلاس میں حسب توقع ہر زمرہ سے معقول نمائندگی دیکھی گئی، اور اجلاس اس طرح کامیابی سے ہمکنار ہوا، اجلاس کے شہ نشیں کی پشت پر مختلف رنگوں پر مشتمل ایک دلکش پردہ آویزاں تھا جس پر حلقہ کا نشان خاص، شاعرِ مشرق کا ایک معروف شعر ، عنوانِ خطبہ اور مہمان خطیب کا اسم گرامی جیسی اہم چیزیں درج تھیں، شہ نشیں پر ڈاکٹر شاہ رشاد صاحب مہمان خطیب کی حیثیت سے براجمان ہوے اور انجینئر سید محی الدین شاکر حیدرآباد، سر پرستِ حلقہء ادب اسلامی قطرصدارت کی کرسی کو زینت بخشی، اجلاس کی نظامت کے فرائض، دوحہ قطر کے معروف شاعراور نثر نگار محمد رفیق شاد ندوی عرف شاد آکولوی نے انجام دئے، جب کہ حافظ یاسر صدیقی کی تلاوتِ کلام پاک وترجمانی سے اجلاس کا بابرکت آغاز ہوا ۔

ڈاکٹر شاہ صاحب کا خطبہ تحریری تھا ساتھ ہی بوقتِ ضرورت نئے اصطلاحات یا تشریح طلب فقروں پر وہ اضافی گفتگوسے سامعین کی تشنگی کو مٹارہے تھے، آپ کا خطبہ تقریبا ایک گھنٹے پر مشتمل تھا مگر آپ کی گفتگو اتنی رواں، پر مغز اور دلچسپ تھی کہ سارے ہی سامعین خطیب کے ساتھ پوری طرح بندھے ہوے نظر آرہے تھے، وقت کی قلت کے باعث سوال و جواب کا مستقل دور نہیں رکھا جا سکا ، صدرِ اجلاس کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہی اجلاس کے برخواست کا اعلان ہوا، جس کے بعد شرکاء کی معقول ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔شرکاء اجلاس کے تاثرات سے عنوان کی اہمیت کا اندازہ ہوا ، جب کہ عنوان پر وارد گفتگو کی ہر شخص نے بھر پور ستائش کی، بعض نے ڈاکٹر صاحب کی مکمل گفتگو کو کتابی شکل میں شائع کروانے کی اپیل کی۔                                                       (موصولہ رپورٹ)

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...