کووڈ رہنما خطوط مرکزی وزراء پر لاگو نہیں ہوں گے؟ رام لنگا ریڈی

Source: S.O. News Service | Published on 25th August 2021, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 25؍اگست (ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر و کے پی سی سی کے کارگرزار صدر رام لنگاریڈی نے سوال کیا کہ کووڈ کے رہنما خطوط مرکزی وزراء پر لاگو نہیں ہوں گے؟

کے پی سی سی دفتر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رام لنگا ریڈی نے یہ سوال کیا اورکہاکہ ملک اور ریاست میں بی جے پی والوں کے لئے عام افراد اور اپوزیشن پارٹیوں کے لئے علاحدہ قوانین موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں منتخب 4 مرکزی وزراء جن آشیرواد یاترا کررہے ہیں لیکن کیا ان پرکووڈ رہنما خطوط اور کووڈ ضوابط لاگو نہیں ہوں گے۔

انہوں نے بتایاکہ راجیو چندر شیکھر بسونت کھویا، شوبھا کرند لاجے اور نارائن سوامی 700تا 800کلو میٹر یاترا نکال رہے ہیں اور ہر یاترا میں کووڈ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں عوام کو جمع کیا جارہا ہے۔ لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ حال ہی میں سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی اور سابق وزیراعلیٰ آنجہانی دیو راج ارس کی جنم دن تقریب کے لئے حکومت نے اجازت نہیں دی اور جیل سے رہا سابق وزیر ونئے کلکرنی کا استقبال کرنے جمع300افراد کے خلاف کووڈ ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کووڈ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلالحاظ پارٹی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے بتایاکہ یادگیر میں جن آشیرواد یاترا میں شامل بسونت کھوبا کے استقبال کے لئے ہوا میں فائرنگ کی گئی اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ریڈی نے بتایاکہ بی جے پی کی جن آشیرواد یاترا عوام مخالف یاترا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔