قومی شہری رجسٹر کیلئے درکار دستاویزات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2019, 11:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی شہریت قانون 1955 کی دفعہ 14K کے مطابق ہندوستانی کے ہر ایک شہری کو اپنا نام پتہ ہندوستانی باشندوں کے قومی رجسٹر NRIC میں درج کروانا ضروری ہے۔یکم اپریل 2020 سے 30ستمبر 2020 تک پورے ملک میں NPR کو نافذ کیا جائے گا۔ شہروں و دیہاتوں میں دو دو مرتبہ کیمپ لگائے جائیں گے اور ہر باشندے کو اس کی اطلاع کی جائے گی۔2011 کی مردم شماری میں جن کا نام درج ہے ان کے گھر سرکاری نمائندہ خود فارم لے کر جائے گا۔ اس لئے اپنے ان کاغذات کو درست کرائیں اور متعلقین کے بھی کاغذات درست کرائیں۔ ملی و سماجی تنظیمیں اور سماجی کارکنان بھی قانونی بیداری کے عنوان سے گاؤں دیہاتوں میں کیمپ لگا کر عوام الناس کے یہ دستایز درست کرائیں ۔ یادرہے سبھی کاغذات میں نام پتہ ولدیت اور  تاریخ پیدائش ایک ہون ےچاہئیں۔

ایک فارم ہوگا جس کا نام    KYR ( Know Your Resident) ہے جس میں یہ کالم بھرنے ہوں گے۔

1.نام،2.ولدیت یا مکھیا کا نام،3.ماں کا نام،4.بیوی کا نام،5.جنس،6. تاریخ پیدائش،7.مقام پیدائش،8.نیشنلٹی ،9.موجودہ رہائش کا پتہ جہاں شہری 6 مہینہ رہ چکا ہو اور آگے 6 مہینہ یا ایک سال رہنے کا ارادہ رکھتا ہو۔10.شہری کا مستقل پتہ،11.مشغلہ،12.تعلیمی لیاقت ،13.فوٹو گراف کے ساتھ بایومیٹرک پہچان یعنی دسوں انگلیوں اور دونوں آنکھوں کے پرنٹ وغیرہ شامل ہیں۔

 اور ان کالم کی تصدیق کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات میں سے کم از کم 3 کو بطور ثبوت فارم کے ساتھ جمع کرنا ہوگا۔ جن کی جانچ حکومت آدھار کارڈ کے محکمہ UIDAI سے کرائے گی۔

دستاویزات کی فہرست:

1.برتھ سرٹیفکیٹ ،2.راشن کارڈ،3.ووٹر آئی ڈی کارڈ ،4.بینک پاس بک، 5.زمین کا بیع نامہ، 6.سرکاری ملازمت کے جاب کارڈ ، 7.پاسپورٹ، 8.آدھار کارڈ ، 9.پریوارک رجسٹر کی نقل
10.ہائی اسکول انٹر کے اسناد اگر موجود ہوں تو، 11.ڈرائیونگ لائسنس، 12.ایل.پی.جی گیس کنیکشن ، 13.بجلی کنیکشن ، 14.پین کارڈ 

دستاویزات میں ناموں میں یکسانیت ضروری: 

نوٹ تمام دستاویزات میں ناموں کا املہ (اسپیلنگ ) درست ہونے چاہئے۔ دستاویزات میں ناموں میں غلطی یا یکسانیت نہ ہونے پر انہیں مسترد کردیا جاسکتا ہے اس لئے تمام دستاوزیرات میں اپنے، اپنے بچوں اور دیگر متعلقین کے ناموں کے درست ہونے کو یقینی بنائیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...