ہڑتال پر بولے ہرش وردھن، ڈاکٹروں کی سیکوریٹی کیلئے ممتا بنرجی سے کریں گے بات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th June 2019, 11:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کے واقعہ سے پورے میڈیکل ایسوسی ایشن میں غصہ ہے۔اس واقعہ کے بعد میڈیکل ایسوسی ایشن نے 14 جون کو کالا دن قرار دیا ہے اور ملک بھر کے ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔اس پر مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے تمام ڈاکٹروں سے کام پر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے۔اس معاملے پر مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ڈاکٹروں کو مکمل تحفظ دیا جانا چاہئے اور ممتا بنرجی کو ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے اور اس کے لئے تصفیہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس کو لے کر وہ بہت جلد ہی وزیر اعلی کو خط لکھیں گے اور ممتا بنرجی سے بات کریں گے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے تو میں ممتا بنرجی سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس موضوع پر انتہائی صبر سے سنجیدگی سے نوٹس لیں اور اسے وقار کا سوال نہ بنائیں۔ہرش وردھن نے کہاکہ بنگال کے ڈاکٹروں کے ساتھ جو ڈاکٹر دہلی اور سارے ملک بھر میں ہڑتال کر رہے ہیں ان سے میں مریضوں کے مفاد کی اپیل کرتا ہوں،یہ چاہے تو علامتی احتجاج کریں، لیکن ہڑتال کے علاوہ دیگر علامتی طریقوں سے بھی مخالفت کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کو سہولیات ملنی چاہئے،میں یقین دلاتا ہوں کہ میں ان کی حفاظت میں مؤثر اقدامات کرنے کے لئے تمام وزراء اعلی کو خط لکھوں گا۔اس کے علاوہ ان کے سیکورٹی کے معاملے میں اور بھی زیادہ بہتر کیا ہو سکتا ہے، اس پر فوری طور پر جلدی کارروائی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ تمام وزرائے اعلی کو خط لکھنے کے ساتھ ساتھ میں کوشش کروں گا کہ ممتا بنرجی سے بات بھی کروں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...