کولکاتا میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال، آج مارچ کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 2nd October 2024, 11:56 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا ، 2/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) مغربی بنگال میں آر جی کر اسپتال کے معاملے کا حل نظر نہیں آ رہا، جہاں 42 دنوں کے احتجاج کے بعد 21 ستمبر کو جزوی طور پر کام پر واپس آنے والے جونیئر ڈاکٹروں نے منگل سے دوبارہ ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بدھ کو ایک مارچ نکالنے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے اور سماج کے تمام طبقات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک دن قبل سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کے دوران ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ جانچ میں سستی پر سی بی آئی کو بھی سرزنش کی تھی۔ اگرچہ ڈاکٹروں نے جزوی طور پر اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کر دی تھی، مگر ان کا احتجاج وقفے وقفے سے جاری رہا۔

 جونیئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طبی اداروں میں اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہم احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج میں شامل ایک جونیئر ڈاکٹرانیکیت مہتونے منگل کو کہا کہ ’’ہمیں ریاستی حکومت کی طرف سے اپنی سیکوریٹی کے مطالبات کو پورا کروانے کیلئے کوئی اور مثبت طریقہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ آج ہمارے احتجاج کا۵۲؍ واں دن ہے۔ اس دوران بھی ہم پرمسلسل حملے ہوتے رہے ہیں لیکن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی طرف سے کوئی مثبت رویہ سامنے نہیں آیا ہے۔ وزیراعلیٰ کےساتھ میٹنگ کے دوران کئے گئے وعدوں کو بھی پورا کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں دکھائی دے  رہی ہے۔‘‘

 احتجاج میں شامل ڈاکٹروں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمارے پاس مکمل طور پر کام  بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ریاستی حکومت ہمارے مطالبات پر واضح کارروائی نہیں کرتی، ہم کام نہیں کریں گے۔اسی کے ساتھ جونیئر ڈاکٹروں نے بدھ کو سینٹرل کولکاتا کے’کالج اسکوائر‘ سے دھرم تلا تک مارچ کااعلان کیا ہے اور اس مارچ میں سماج کے تمام طبقوں کو شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ جونیئر ڈاکٹروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مارچ کے بعد دھرم تلا میں ایک میٹنگ ہوگی جس میں آگے کالائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 جونیئر ڈاکٹروں نے کہا کہ حکومت سے ہمارا سب سے اہم مطالبہ متوفی خاتون ڈاکٹر کو انصاف فراہم کرنا ہے۔اس کیلئے طویل عدالتی عمل کو اپنا کر اس میں تاخیر کرنے کے بجائے حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری کارروائی  کا کوئی راستہ تلاش کرے۔

شعبۂ صحت کے سیکریٹری کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے اور  تمام اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں ایک ’سنٹرلائزڈ ریفرل سسٹم‘ کے علاوہ’ ڈیجیٹل بیڈ ویکنسی مانیٹرنگ سسٹم‘ قائم کیا جائے۔

 سی سی ٹی وی کیمروں، ڈاکٹروں کیلئے کمرے اور باتھ روم کیلئے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔ 

اسپتالوں میں پولیس سیکوریٹی بڑھائی جائے، خواتین پولیس اہلکاروں کی مستقل بھرتی ہو اوراسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور ہیلتھ ورکرز کی تمام خالی آسامیوں کو فوری پر پُرکیا جائے۔

’ابھیا‘ کیلئے انصاف کو یقینی بنایا جائے اور سماج سے خوف کی سیاست کو ختم کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھوپال: نقلی نوٹ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، جھانسہ دے کر شخص کو 5 لاکھ 60 ہزار روپے کا چونا لگایا

مدھیہ پردیش میں نقلی نوٹ بنانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ بھوپال پولیس کرائم برانچ نے اس معاملے میں 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ ملزمین نہ صرف نقلی نوٹ بنانے کا کام کرتے تھے بلکہ انہوں نے نقلی نوٹ بنانے کا جھانسہ دے کر ایک شخص سے 5 لاکھ 60 ہزار روپے کی ...

کولکاتا آر جی کر معاملے میں پیدا رخنات کا نہیں نکلا کوئی حل، بنگال حکومت اور ڈاکٹروں کی میٹنگ ناکام

مغربی بنگال کے 12 میڈیکل ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں اور ریاستی چیف سکریٹری منوج پنت کے درمیان پیر کو ہیلتھ بلڈنگ میں ہوئی ایک اہم میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی۔ ذرائع کے حوالے سے دی جا رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ریاستی حکومت جاری تعطل کا حل تلاش کرنے کے لئے تاریخ مقرر ...

وقف بل تنازعہ: جے پی سی میٹنگ کا اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے کیا بائیکاٹ، قوانین کے مطابق کام نہ کرنے کا لگایا الزام

وقف (ترمیمی) بل 2024 کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی (جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی) کی میٹنگ لگاتار جاری ہے۔ آج (14 اکتوبر) بھی بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال کی قیادت میں میٹنگ ہوئی جس میں خوب ہنگامہ ہوا۔ ہنگامہ اتنا زیادہ ہوا کہ اس میٹنگ کا اپوزیشن ...

آندھرا پردیش اور تمل نادو میں شدید بارش کی تباہی

ملک کے بیشتر حصوں سے مانسون کی واپسی ہو چکی ہے، لیکن آندھرا پردیش اور تمل نادو میں شدید بارش کی وجہ سے زندگی کا نظام متاثر ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، محکمہ موسمیات نے 15 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک تمل نادو اور آندھرا پردیش میں متعدد مقامات پر بہت بھاری سے انتہائی بھاری بارش کی پیش گوئی ...

رتن ٹاٹا کا جانا ایک ذاتی نقصان ہے: سدھا مورتی

راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور انفوسس کے بانی نارائن مورتی کی اہلیہ سدھا مورتی کا آنجہانی رتن ٹاٹا کے ساتھ خاص تعلق تھا۔ ایک موقع پر، انہوں نے رتن ٹاٹا سے دو خاص تحفے طلب کیے تھے، جنہیں رتن ٹاٹا نے فوراً فراہم کر دیا۔ سدھا مورتی کو یہ تحفے اس قدر پسند ہیں کہ وہ آج بھی انہیں اپنے ...

بی جے پی اتر پردیش میں 9 سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، آر ایل ڈی کو ایک سیٹ ملنے کی توقع!

اتر پردیش میں 10 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں دہلی میں بی جے پی کی ایک اہم میٹنگ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی ان 10 سیٹوں میں سے 9 پر الیکشن لڑے گی، جبکہ آر ایل ڈی میرپور سے ایک سیٹ پر انتخابی میدان میں اترے گی۔ یہ انتخابات دونوں جماعتوں کے لیے ...