ڈاکٹروں ہڑتال ختم، ممتا بنرجی کی طرف سے تحفظاتی اقدامات کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2019, 11:17 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،18/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں مظاہرہ کر رہے ڈاکٹروں نے آج وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی۔ جہاں انہیں نئے  تحفظاتی اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور اسٹرائیک میں شامل جونیئر ڈاکٹروں کے درمیان ریاستی سیکرٹریٹ میں میٹنگ ہوئی۔ جونیئر ڈاکٹروں نے میڈیکل کالج اور ہسپتال میں انہیں ہو رہی دقتوں سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔مغربی بنگال کے صحت سیکرٹری، وزیر مملکت چندرما بھٹاچاریہ اور ریاست کے افسر، 31 جونیئر ڈاکٹرس نے ممتا بنرجی کے ساتھ  میٹنگ کی۔اجلاس کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ڈاکٹرس کو ہسپتالوں میں سیکورٹی کا بھروسہ دیا، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سیکورٹی نظام بڑھایا جائے۔ سی ایم نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کسی بھی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ صرف دو علاقائی نیوز چینلز کو ریاست سیکرٹریٹ میں بنرجی اور جونیئر ڈاکٹروں کے درمیان ہوئی میٹنگ کے کوریج کی اجازت دی گئی۔جونیئر ڈاکٹروں کے جوائنٹ فورم نے کہا، کام کرتے ہوئے ہمیں ڈر لگتا ہے، این آر ایس کے ڈاکٹروں سے مارپیٹ کرنے والوں کو ایسی سزا دی جائے جو دوسروں کے لئے مثالی ہوں۔ اس پر جواب دیتے ہوئے ممتا نے کہا کہ ہم نے کافی اقدامات ہیں، این آر ایس ہسپتال میں ہوئے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات میں ان کی تجویز کے مطابق مغربی بنگال کے تمام ہسپتالوں میں شکایت کے تصفیہ کے لیے یونٹس کے قیام کی ہدایت دی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔