ملک میں کورونا سے پہلے ڈاکٹر کی موت ،مدھیہ پردیش میں دو آئی اے ایس کے بعد دو آئی پی ایس آفسران بھی کورونا سے متاثر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th April 2020, 6:51 PM | ملکی خبریں |

اندور9/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی)  مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کورونا   وائرس کے انفیکشن کا شکار ایک ڈاکٹر کی جمعرات کے روز موت واقع ہوگئی جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثر ہوکر پہلے ڈاکٹر کی موت واقع ہوئی ہے۔ خبر ملی ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹر کی موت کے ساتھ ہی یہاں  دو آئی پی ایس آفسران بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ اس سے پہلے دو آئی اے ایس افسران بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

اندور میں کورونا سے موت واقع ہونے کی  محکمہ صحت نے  تصدیق کردی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق   پرائیویٹ   طور پر پریکٹس کرنے والے 65 سالہ ڈاکٹر شتروگھن پنجوانی گذشتہ ہفتہ  کی گئی جانچ میں  کورونا پوزیٹیو  پائے گئے تھے   اور ان کا  پہلے گوکولداس اسپتال میں پھر سی ایچ ایل میں علاج  چل رہا تھا ۔  بعد میں انہیں  اروندو  اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، لیکن آج جمعرات کی صبح ان کی موت واقع ہوگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ  ڈاکٹر شتروگھن  ہندوستان کے  پہلے ڈاکٹر ہیں جن کی موت کورونا  وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے ، حالانکہ وہ کورونا میں مبتلا مریضوں کا علاج نہیں کررہے تھے بلکہ وہ غریب اور سلم کالونی  میں رہنے والے  لوگوں کا علاج کرتے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر پنجوانی اندور کے روپارم نگر میں رہتے تھے۔ 

ڈاکٹر کی موت کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش کے اندور  میں کورونا سے  مرنے والوں  کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔جبکہ پوری ریاست مدھیہ پردیش میں مرنے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جس  طرح یہاں کورونا میں مبتلا ہوکر ایک ڈاکٹر کی موت واقع ہوئی ہے، اُسی طرح مدھیہ پردیش میں بدھ کے روز دو آئی پی ایس افسران بھی کورونا وائرس سے متاثر  پائے گئے ہیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ان میں سے ایک افسر بھوپال میں تعینات ہے تو  دوسرا افسر اندور میں تعینات ہے۔ انہوں نے کہا ، تاہم ، ان افسروں میں سے ایک آفسر کی دوسری تحقیقاتی رپورٹ نیگیٹیو سامنے آئی  ہے۔ مگر  دونوں افسران کو بھوپال اور اندور میں کورنٹائن   پر رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل مدھیہ پردیش میں دو آئی اے ایس افسران بھی کورونا وائرس سے متاثر  پائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ بدھ کی رات تک مدھیہ پردیش میں مجموعی طور پر 385 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائےگئے ہیں۔جبکہ  ریاست کے  اندور میں سب سے  زیادہ 213 مریض پائے گئے ہیں ، جبکہ اس کے بعددوسرا نمبر بھوپال کا ہے جہاں 94 مریض پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے اب تک 29 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے پہلے ڈاکٹر کی موت ،مدھیہ پردیش میں دو آئی اے ایس کے بعد دو آئی پی ایس آفسران بھی کورونا سے متاثر

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...