’تو کیا آپ پاکستان کی صنعتیں بند کرنا چاہتے ہیں!‘ یوپی حکومت کی ’پاکستانی آلودہ ہواؤں‘ والی دلیل پر سپریم کورٹ کا طنز

Source: S.O. News Service | Published on 3rd December 2021, 8:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آلودگی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران یوپی حکومت کے وکیل رنجیت کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ یوپی میں نچلی ہوائیں ہیں، جبکہ ہوا زیادہ تر ہوائین پاکستان سے آتی ہیں۔ ایسے میں یوپی کی شوگر ملوں اور دودھ کی فیکٹریوں پر کوئی پابندی نہیں لگنی چاہیے۔ اس پر چیف جسٹس (سی جے آئی) رمنا نے کہا تو اب آپ پاکستان کی صنعتوں پر پابندی لگانا چاہتے ہیں!

سماعت کے دوران وکیل رنجیت کمار نے شوگر ملز کی بندش پر سوالات اٹھا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کو پریشانی ہوگی، جب کہ یہ ملیں دہلی سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، ایسی صورت حال میں چینی ملوں کے لیے 8 گھنٹے بہت کم ہیں۔ اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ کمیشن کے پاس جائیں، انہیں بتائیں، وہ دوبارہ فیصلہ کریں گے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے آلودگی کے معاملے پر میڈیا رپورٹس پر ایک بار پھر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ ہم طلبہ کی حمایت میں نہیں ہیں۔ ہم نے کب کہا کہ ہم دہلی کی حکومت چلائیں گے اور اس کے انتظامی کام دیکھیں گے؟ آج کا اخبار دیکھیں۔ آپ جا کر لوگوں کو سمجھا سکتے ہیں۔ ہم نہیں کر سکتے۔ سی جے آئی نے کہا کہ ویڈیو سماعت میں یہ نہیں معلوم کہ کون رپورٹ کر رہا ہے۔ ہمیں کچھ لوگوں نے بتایا کہ ہم طلبہ کی فلاح کے حق میں نہیں ہیں!

وہیں، وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے دہلی حکومت کا حلف نامہ پڑھا اور اسپتال کی جگہوں پر تعمیرات جاری رکھنے کی اپیل کی۔ مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کا ساتھ دیا۔ سماعت کے دوران عرضی گزار وکاس سنگھ نے کہا کہ حکومت تبھی کچھ کرتی ہے جب ہی کچھ کرتی ہے جب کوئی تجویز پیش کی جاتی ہے۔ ہم نے فلائنگ اسکواڈ کا مشورہ دیا تو انہوں نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کیا۔ حکومت اپنی طرف سے کچھ نہیں کرتی۔ اس پر سی جے آئی نے کہا کہ اگر حکومتیں سب کچھ کر لیتی تو پھر پی آئی ایل کی کیا ضرورت ہے، حکومتوں کو کام کرنے دینا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور این سی آر کو تمام اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت دی اور معاملے کو زیر التوا رکھا۔ دہلی حکومت کے کورونا اسپتالوں کی تعمیر کو منظوری فراہم کر دی گئی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 10 دسمبر کو ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...