لفظی جنگ سے نہیں بلکہ اچھی کرکٹ سے میچ جیتے جاتے ہیں: شاستری

Source: S.O. News Service | By INS India | Published on 18th November 2018, 7:34 PM | اسپورٹس |

برسبین ،18؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) آسٹریلیا کی ٹیم نے میدان پر نرم رویہ دکھا کر اپنے پرانے رویے میں تبدیلی کی ہے لیکن ہندوستان کے کوچ روی شاستری نے کہا کہ سیریز کا نتیجہ کیا ہوگا یہ کرکٹ کی سطح فیصلہ کرے گا۔آسٹریلیائی ٹیم گزشتہ کئی سالوں سے جارحانہ کرکٹ کھیلتی آئی ہے جس میں چھینٹا کشی بھی شامل رہتی ہے۔اس سال کیپ ٹاؤن میں گیند سے چھیڑ چھاڑمعاملے میں اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر پابندی کے بعد اسکے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔شاستری نے اتوار کو یہاں دورے کی اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہاکہ آخر میں آپ کا کرکٹ بولتا ہے۔مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ گلین میگرا یا شین وارن کچھ کہتے ہیں یا نہیں، وہ اس کے باوجود وکٹ حاصل کرتے۔انہوں نے کہاکہ یہ عام سی بات ہے۔آپ جس چیز میں اچھے ہو وہ کام کر رہے ہو اور مسلسل کر رہے ہو تو یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ کس ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہو۔وہ کرکٹر اچھی کارکردگی کرے گا اور اس کی ٹیم بھی۔کپتان وراٹ کوہلی نے بھی دورے پر روانہ ہونے سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اچھی کارکدگی کرنے کے لئے انہیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔کوہلی کے جارحانہ انداز کے بارے میں پوچھنے پر شاستری نے کہاکوہلی پیشہ ور کھلاڑی ہے اور سمجھدار ہے۔آپ کو چار سال پہلے اس کو دیکھوتو اس کے بعد سے وہ دنیا بھر میں کھیلا ہے اور ٹیم کی کپتانی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پاکستان کے آل راؤنڈرشاہد آفریدی کے گھر پانچویں بیٹی کی پیدائش

پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے یہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ شاہد آفریدی نے سوشل میدیا پر اپنی بیٹیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔

انڈر 19 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے پہلا ورلڈ کپ خطاب جیت کر رقم کی تاریخ ، پانچویں مرتبہ چمپئن بننے کا ہندوستان کا خواب ٹوٹا

آئی سی سی کا یہ مسلسل دوسرا ورلڈ کپ فائنل تھا ، جو انتہائی سنسنی خیز رہا ۔ انگلینڈ میں 2019 میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ کی سنسنی خیزی تو تاریخ کے سنہرے اوراق میں درج ہوگئی ، ساتھ ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کا خطابی مقابلہ بھی لمحہ لمحہ شائقین کے دلوں کی ...

350 ویں جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ کا سیریز پر قبضہ

مارٹن گپٹل (79) اور راس ٹیلر (ناٹ آوٹ 73) کی نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی سے نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو آج دوسرے ون ڈے میچ میں 22 رنز سے شکست دے کر دو۔صفر سے سیریز پر ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔نیوزی لینڈ کی یہ اس کی ون ڈے تاریخ میں 350 ویں جیت ہے۔