بھٹکل تعلقہ ماہی گیر طبقہ  موگیرذات والوں  کو پسماندہ ذات سند نہ دینے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th December 2019, 8:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ماہی گیر موگیر طبقہ  پسماندہ ذات میں شمار نہیں کیا جاتاہے ، انہیں کسی حالت میں تحصیلدار پسماندہ ذات کی سند نہیں دینے کی مانگ لےکر کرناٹکا پسماند ہ ذات ، طبقات ریزرویشن رکشھنا ویدیکے کے ممبران نے تحصیلدار کو میمورنڈم سونپا۔

سال 1977ء میں بھارت سرکار نے پسماندہ ذات سند کےمتعلق موجود علاقائی پابندی ختم کئےجانے کے بعد اترکنڑا ضلع کے موگیر طبقہ کے لوگ  غیر قانونی طورپر پسماندہ ذات کی سند حاصل کرتے رہے ہیں۔ جس سے اصل حق دارو ں کو  دھوکہ ہورہا ہے۔ اس سلسلےمیں ضلع ذات جانچ کمیٹی متحرک ہوکر جھوٹی سند پانے والے موگیر طبقہ کے خلاف قانونی طورپر کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں  ریاستی ہائی کورٹ میں معاملہ ریز سماعت ہے، اور اس تعلق سے کچھ رہنما خطوط بھی دئیے گئےہیں۔ ان سب وجوہات کے چلتے بغیر کسی جانچ کے موگیر طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لئے پسماندہ ذات کی سند ان کے پرانے دستاویزات کی بنیاد پر عطاکرنےکا بیان قابل افسوس ہے۔ اگر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سند دی جاتی ہے تو قانونی جدوجہد کرنے کا انتباہ میمورنڈم میں دیاگیا ہے۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے میمورنڈم قبول کیا۔ اس موقع پر نارائن شیرور، رویندر منگلا، کرن شیرور، ماروتی پاؤسکر، موہن شرالی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔