کاروار:اپنی نجی خواہشات کے لئے دوسروں پر الزام عائد نہ کریں : وزیر دیش پانڈے کا ہیبار پرپلٹ وار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th July 2019, 7:39 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :16؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) باغی گروپ میں شامل یلاپور کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار نےاپنے فیس بک پیج پر ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے کے خلاف لگائے گئے الزاما ت کا وزیر دیش پانڈے نے بھی فیس بک پر  ہی  کچھ اس طرح جواب دیا ہے۔ ’ہیبار اپنے نجی اور انفرادی فیصلوں اور خواہشات کے لئے خود ذمہ دار ہیں ، اس معاملےمیں دوسروں پر الزام عائد کرنا صحیح نہیں ہے‘۔

وزیر دیش پانڈے نے اپنے فیس بک پیج پر جواب پوسٹ کرتےہوئے کہاہےکہ عوامی نمائندے اور ضلع نگراں کار وزیر کی حیثیت سے علاقے کی ترقی کے لئے میں نےاپنی بساط  یا اس سے بھی زائد محنت و کوشش کی ہے۔وہیں ہیبار سے سوال بھی کیا ہے کہ  ہمارے اطراف جو کوئی ترقی جات کام جاری ہیں وہ سب کو دکھائی دے رہاہے۔ اس کا ہیبار نے اپنی باتوں میں کئی مرتبہ ذکر بھی کیا ہے، ہے نا؟۔

باغی گروہ کے ساتھ ممبئی میں قیام کئے یلاپور کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا تھا کہ مخلوط حکومت میں اپنی زوردار کوششوں کے باوجود اپنے حلقہ کے لئے ایک بھی نیا منصوبہ لانے میں کامیاب نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں ضلع نگراں کار وزیر نےاپنے ہی ضلع سے منتخب وزیر کے مسائل کو سننے پرتوجہ نہیں دینے کا وزیر دیش پانڈےپرالزام لگایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔