ڈی ایم کے کی مخالفت کے بعد ریلوے نے واپس لیا ہندی- انگلش بولنے والا سرکلر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th June 2019, 11:02 PM | ملکی خبریں |

چنئی، 14 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جنوبی ہند کی ریاست تمل ناڈو میں زبان تنازعہ ایک بار پھر اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ڈی ایم کے نے جنوبی ریلوے کے اس حکم کے خلاف احتجاج ظاہر کیا ہے، جس میں ریلوے نے کہا تھا کہ کنٹرول روم اور اسٹیشن ماسٹر کے درمیان بات چیت کے دوران ہندی اور انگریزی زبان کا ہی استعمال کیا جائے۔ریلوے کے اس حکم کی ڈی ایم لیڈروں نے مخالفت کی ہے۔ڈی ایم لیڈروں نے اس بابت جنوبی ریلوے کے حکام سے ملاقات کی اور اپنا احتجاج ظاہر کیا ہے۔ڈی ایم رہنماؤں کے احتجاج کے بعد ریلوے نے صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا حکم دینے کا مقصد صرف یہ تھا کہ زبان کی وجہ سے بات چیت کے دوران کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ریلوے کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا تھا کہ اسٹیشن ماسٹروں کو کنٹرول آفس سے صرف انگریزی یا ہندی میں بات کرنی چاہئے،کسی بھی علاقائی زبان کا استعمال کرنے سے گریز کیا جانا چاہئے، تاکہ کسی بھی پارٹی کو سمجھ نہیں آنے کی صورت حال سے بچا جا سکے۔جنوبی ریلوے نے کہا تھا کہ کنٹرول آفس اور اسٹیشن ماسٹروں کے درمیان رابطے کو بہتر بنانا اس سرکلر کا مقصد ہے،تاہم ڈی ایم کے سمیت کئی جماعتوں کی مخالفت کی وجہ سے ایک نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے ریلوے نے ہندی اور انگلش کی لازمیت کو ختم کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...