کرناٹکا کانگریس کے دگج لیڈر ڈی کے شیوکمار کی گرفتاری کے خلاف ریاست گیر سطح پر احتجاج:آگ میں جھلستا سابق وزیر کاضلع رام نگر اور حلقہ کنکاپورا؛ کئی جگہوں پر پتھرائوں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th September 2019, 8:28 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو :4؍ستمبر(ایس اؤ نیوز/ایجنسی) کانگریس کے دگج لیڈر، سابق وزیر ڈی کے شیوکمار کو غیرقانونی طورپر رقم سپلائی کرنےکے الزام میں ای ڈی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے گرفتار کئے جانےکے خلاف ریاست بھر میں سخت احتجاج اور برہمی کا اظہار کیا جارہاہے۔ کانگریس، جے ڈی ایس کارکنان سمیت ڈی کے شیوکمار ابھیمانی بلگا کے ممبران نے ریاست کے مختلف علاقوں میں راستہ پر اترکر اپنا احتجاج درج کیا ہے۔ اسی طرح انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے گرفتار ہوکر اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر ڈی کے شیوکمار کی عیادت کے لئے پہنچے کانگریس لیڈران کو ملاقات سے روک دینے پر بھی سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔

ریاستی وزیر داخلہ کی پولس اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ :سابق وزیر کی گرفتار ی کے خلاف ریاست گیر سطح پر کانگریس کے احتجاج   کی وجہ سے بعض مقامات پر کشیدہ حالات ہیں۔ مرکزی حکومت کی مخالفت اور پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے  کانگریس نے ریاست میں بند کا اعلان کیاہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے پولس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے حالات کی جانکاری لی اور  احتجاجیوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن احتجاج کریں۔

آگ میں جھلستا رام نگر : ڈی کے شیوکمار کی گرفتار ی ہوتے ہی ان کے حلقہ کنکا پورا میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں، ساتنور میں کانگریس کارکنان نے صبح سویرے سےہی قومی شاہراہ کو روک کر  احتجاج شروع کردیاہے۔ شاہراہ پر ٹائروں کو آگ لگا یاجارہاہے۔ کسی بھی سواری کو گزرنے نہیں دیا جارہاہے۔ بی جےپی کے خلاف نعرے بازی ہورہی ہے، کہا جارہا ہے کہ بی جےپی نفرت کی سیاست کررہی ہے، ای ڈی کے افسران مرکزی بی جےپی لیڈران کے ایجنٹ ہیں۔ ان کے مطابق  ڈی کے شیوکمار قانونی حدود میں جیت حاصل کریں گے۔

کنکا پورا میں کانگریس کے سخت احتجاج کے دوران کل 11کے ایس آرٹی سی بسوں کو نقصان پہنچاہے۔ جس میں ایک بس پوری طرح جل کر خاک ہوگئی ہے۔ تین بائک آگ کی نذر ہوگئی ہیں۔ ایک مقام پر گنیش مورتی سڑک پر رکھ کر احتجاج کیاگیا تو دیگر  جگہوں پر سرمنڈواتے ہوئے احتجاج کیاگیا۔   حالات کوکنٹرول کرنے خود آئی جی پی کنکاپوراپہنچ گئے ہیں۔ اور اس کے علاوہ  کل منعقد ہونے والے یوم ِ اساتذہ کے پروگرام کو رد کرتےہوئے محکمہ تعلیمات نے سرکلر جاری کیا ہے۔ جے ڈی ایس کے سابق وزیر جی ٹی دیوے گوڈا نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ضلع کے دوڈاہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی نمائشی نعش کاجلوس نکالتے ہوئے احتجاج کیاگیا۔ سیاسی دشمنی کی وجہ سے انہیں گرفتار کئےجانے کی بات کہتے ہوئے احتجاجیوں نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

بنگلورو شہر کے چار مقامات پر ریاستی ریزرو پولس کے 10دستوں کو تعینات کیاگیاہے۔ اطلاع  کے مطابق ہر دستہ میں 30پولس اہل کار ہوتےہیں۔ پولس افسران رات بھر شہر کے مختلف مقامات پر گشت کرتےرہے۔ مرکزی حکومت کی جانچ ایجنسیاں آئی ٹی محکمہ ، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور سی بی آئی دفاتر پر زبردست پولس تعینات کی گئی ہے۔ میسورمیں کانگریس احتجاج کے دوران سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے شرکت کرتےہوئے بی جےپی پر الزام لگایا کہ وہ  سیاسی نفرت اور دشمنی سےکام لے رہی ہے۔

ٹمکور ضلع کے کنیگل میں  بند:گرفتاری کی مذمت میں ٹمکور ضلع کنیگل شہر میں بند منایاگیا ۔ شہر کے اہم راستوں میں بائک ریلی کرتےہوئے کانگریسی کارکنان نے احتجاج کیا۔شہر میں  دکانیں بند تھیں البتہ کچھ دکانوں کو زبردستی بند کرنے اور دکانداروں پر حملہ کرنے کا الزام لگایاجارہاہے۔ شہری سطح پر اسکول اورکالجس بند تھے۔ کانگریس کارکنان نے ریاستی شاہراہ پر ٹائروں کو جلا کر اپنا اعتراض درج کرایا اور  بی جےپی پر دشمنی کی سیاست کرنےکا الزام لگایا۔

منگلورو میں دو بسوں پر پتھراؤ: شہر میں صبح سویرے دو پرائیویٹ بسوں پر پتھراؤ کرتے ہوئے نقصان پہنچایاگیاہے۔ شہر کے نندی گڈے کے قریب 27نمبروالی بس کو اور شہر اتھینا اسپتال کے قریب تلپاڑی روٹ پر چلنے والی پرائیویٹ بس پر پتھراؤ کیاگیا ہے۔ پولس نے  ڈی کے شیوکمار کی گرفتاری کی مخالفت میں پتھراؤ ہونے کا شبہ جتایا ہے۔

ریاست کے شمالی کرناٹکا کے مشہور شہر کلبرگی کے ڈاکٹر بابو جگ جیون رام مجسمہ کے سامنے سرکل پر راستہ روک کر کانگریس کارکنان نے  سخت احتجاج درج کرایا اور الزام لگایا کہ نریندرمودی کی قیادت والی حکومت کانگریس لیڈر، رکن اسمبلی ڈی کے شیوکمار کو ای ڈی ڈپارٹمنٹ کے ذریعے گرفتار کرایا ہے۔ احتجاج کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ اس کے بعد ٹائروں کو آگ لگا کر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے اپنی ناراضگی جتاتے ہوئے کہاکہ ڈی کے شیوکمار کو جانچ ایجنسیوں اور عدالتی نظام پر اعتماد ہے۔ ای ڈی کے سمن کا احترام کرتے ہوئے وہ پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہوئے ہیں ۔ اس کے باوجود انہیں گرفتارکیاجانا یہ ثابت کرتاہے کہ مخالف لیڈروں کو سیاسی طورپر ختم کرنے کی یہ سازش رچی جارہی ہے۔ احتجاج کی قیادت سابق وزیر شرن پرکاش پاٹل ، ضلع کانگریس صدر جگ دیو گتے دار، کانگریس لیڈران سبھا ش راتھوڑ کررہے تھے ۔

بنگلورو، میسور سمیت  بیلگام ضلع کے مختلف مقامات پر بھی کانگریس کارکنان نے سخت احتجاج درج کیاہے۔ بیلگام باگلکوٹ ریاستی شاہراہ روک کر بی جےپی کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ زبردست بارش کےدوران ضلع کورگ کے مڈکیری سمیت  بلاری وغیرہ اضلاع میں بھی احتجاج درج کیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...