ہومبالے اورچیلومے دونوں ایک ہی ہیں: ڈی کے شیوکمار
بنگلورو،21؍نومبر(ایس او نیوز) کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اشوتھ نارائن کے رشتہ دار کی ملکیت والی ہومبالے کمپنی کا عملہ بھی چیلومے کمپنی میں کام کر رہا ہے۔
ہفتہ کو شہر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگین معاملہ سامنے آنے کے باوجود چیلومے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور جمعہ کو انسٹی ٹیوٹ کے دفتر میں نوٹ گننے کی مشین ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا جرم ہے جو ووٹ کا حق چھینتا ہے اور جمہوریت کو کمزور کرتا ہے۔ سوموٹو کے تحت اس معاملے میں مقدمہ درج کرنا چاہئے۔