بالآخر ڈی کے شیو کمار کو تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ضمانت حاصل کرنے کی کوششوں کو جھٹکا، عرضی پر ہفتہ کو سماعت

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2019, 9:31 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،20؍ستمبر(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار کو بالآخر تہاڑ جیل جانا ہی پڑا۔غیر قانونی رقم کی ضبطی کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے گرفتار شدہ ڈی کے شیو کمار کی طرف سے دہلی کی روز ایونیو عدالت میں دائر عرضی ضمانت کی سماعت کو دودن ٹال دئیے جانے کے سبب انہیں جمعرات کے روزہفتہ تک دہلی کی تہاڑ جیل بھیج دیا گیا۔شیو کمار کی عرضی ضمانت پر جج اجے کمار کوہر نے وکلاء کے مباحثے کی سماعت کی اورمعاملے کو ہفتہ کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا۔اس مرحلے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے وکیل نٹراج نے عدالت کو بتایا کہ شیو کمار نے 800کروڑ کی میراث کیسے حاصل کی اس کی مکمل جانچ باقی ہے اس لئے ان کو ضمانت نہیں ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ دولت غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی ہے تو یہ بھی ایک جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی کے شیو کمار کی مبینہ بدعنوانیوں کے متعلق دستاویزات کا انبار عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ہے ان تمام کی جانچ کرنے میں ای ڈی کو وقت درکار ہے۔ اس موقع پر وکیل نے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کیس کا حوالہ دیا اور کہا کہ انہیں بنیادوں پر ڈی کے شیو کمار کو بھی ضمانت نہیں دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ڈی کے شیو کمار پر جو الزامات ہیں انہیں وائٹ کالر جرائم کہا جاتا ہے۔ ان تمام کی جانچ صرف دستاویزات کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔ اس نوعیت کے معاملوں میں تحقیقاتی افسروں پر عدالتوں کو بندش نہیں لگانا چاہئے۔نٹراج نے کہا کہ شیو کمار کے بیرون ملک کے بینک میں کھاتے ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس کی بھی جانچ باقی ہے۔ ساتھ ہی نوٹ بندی کے مرحلے میں کروڑوں روپیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیو کمار نے دستاویزات میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی ایشوریا کو 40کروڑ روپیوں کا قرضہ دیا ہے لیکن پوچھ گچھ کے دوران ایشوریا نے ایسے کسی قرضے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ شیو کمار کا پیشہ زراعت ہے تو گزشتہ کئی برسوں سے ملک بھر کے کسان سنگین خسارے میں ہیں ایسے میں شیو کمار نے 161کروڑ کا منافع کیسے حاصل کیا اس کی جانچ باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی کے شیو کمار کے والد کیمپے گوڈا کی طرف سے قرض لینے کی دستاویز دی گئی ہے لیکن ان کی طرف سے کسی ٹیکس کی ادائیگی کی کوئی دستاویزموجود نہیں۔ ڈی کے شیو کمار کی ما ں گورما کے نام پر 38زرعی اثاثے رجسٹر ہیں، شیو کمار کے نام پر 24اثاثے ہیں ان کے بھائی ڈی کے سریش کے نام پر 27اثاثے ہیں وکیل نے دعویٰ کیا کہ ان تمام اثاثوں کی خریداری نقد ادائیگی کر کے کی گئی ہے جو غیر قانونی ہے۔ وکیل نے کہا کہ ڈی کے شیو کمار نے دو بینک کھاتوں سے 168کروڑروپیوں کا لین دین کیا ہے۔ باقی چار بینک کھاتوں کی ابھی جانچ ہونی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیو کمار کے خلاف انسداد رقم جمع خوری قانون کے تحت مقدمہ جاری ہے اور اس قانون کے تحت اگر رقم کا ٹیکس ادا کر بھی دیا گیا تو کالا دھن جائز نہیں ہوجاتا اس کی بھی جانچ ضروری ہے۔ استغاثہ کے دلائل کو سننے کے بعد جج نے عرضی ضمانت کی سماعت دودن کے لئے ملتوی کرتے ہوئے شیو کمار کو تہاڑ جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...