ریوا سولار پلانٹ ایشیا کے سب سے بڑے پلانٹ ہونے کا دعویٰ جھوٹا: ڈی کے شیوکمار

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍جولائی(ایس او نیوز) وزیراعظم مودی نے بروز جمعہ مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں 750میگاواٹ کی پیداوار کی گنجائش والے سولارپلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے قوم کے نام وقف کیا۔ وزیراعظم دفتر کی طرف سے اس پلانٹ کو ایشیا کا سب سے بڑا سولار پلانٹ بتایاگیاہے۔

اس بات پر ریاستی کانگریس پارٹی نے وزیراعظم کی کھنچائی کی ہے، اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ریوا پلانٹ ایشیاء کا سب سے بڑا سولار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کررہی ہے۔ شیوکمار نے کہا کہ ریاست کے پاؤگڑھ میں 2000میگاواٹ کا سولار پلانٹ ہے جو کانگریس حکومت نے3سال قبل تعمیر کیاتھا۔ یہ پلانٹ2018سے کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاؤگڑھ کا پلانٹ ایک منفرد پلانٹ ہے جو13ہزار ایکڑ زمین پر پھیلاہوا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ پلانٹ کی تعمیر کے لئے کسانوں کی زمین پر قبضہ نہیں کیاگیا بلکہ کسانوں سے زمین لیز پر حاصل کی گئی ہے۔ کسانوں کو اس کا باقاعدہ کرایہ بھی اداکیاجارہاہے۔اس کے برعکس بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں 750میگاواٹ پلانٹ کے لئے کسانوں کی زمین تحویل میں لی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کی رکن اسمبلی سومیاریڈی نے بی جے پی کو آڑے ہاتھ لیاہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جناب ایشیا کا سب سے بڑا سولار پلانٹ پاؤگڑھ میں قائم ہے۔ جو کانگریس حکومت کے دوران تعمیر کیا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ پاؤگڑھ سولار پلانٹ کی تعمیر کا سہرا سابق وزیراعلیٰ سدارامیا اور اس وقت کے ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے سرجاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔