بنگلورو کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا کنڑا باشندوں کی توہین، تیجسوی سوریہ معافی مانگیں: کانگریس صدرڈی کے شیوکمار نے ظاہر کی سخت ناراضگی

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2020, 11:21 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29؍ستمبر (ایس او نیوز) بنگلورو ساؤتھ کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ کے اس بیان پر کہ بنگلورو دہشت گردی کا مرکز بن گیا ہے، کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بنگلورو کو پورا ملک اور عالم دیکھ رہاہے، یہاں سے ساری دنیا میں انجینئر پھیلے ہیں، بنگلورو انفارمیشن ٹکنالوجی کا مرکز بن گیا ہے اور اس تعلق سے بنگلورو کو بدنام کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

بنگلورو ساؤتھ کے رکن پارلیمان ہوتے ہوئے تیجسوی کو اپنے اس بیان پر عوام سے معافی مانگنی پڑےگی، واضح رہے کہ تیجسوی سوریہ نے اتوار کے دن کہا تھا کہ بنگلورو دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے اور انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے درخواست کی تھی کہ بنگلورو میں نیشنل انویسٹی گیشن  اتھارٹی (این آئی اے) کا مستقل مرکز قائم کیاجائے۔

سوریہ نے کہا تھا کہ دہشت گرد گروہ بنگلورو کو اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے افزائشی مرکز کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ بنگلورو کو دہشت گردی کا مرکز کہنے والے تیجسوی سوریہ پر کئی لیڈروں نے اعتراض ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ بنگلورو کو اس طرح بدنام کرنا اس کی ترقی کو روکنے کے برابر ہے، اگر بنگلورو کو ایسا کہا گیا تو یہاں کون آکر سرمایہ لگائے گا۔ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر مالیات  کو چاہئے کہ وہ اس سوال کا جواب دیں۔ بنگلورو کی اہمیت کے بارے میں آنجہانی وزیر اعظم واجپائی نے کہا تھا کہ عالمی لیڈران پہلے بنگلورو کا دورہ کرنے کے بعد دہلی جاتے ہیں، لیکن تیجسوی نے بنگلورو کی اس قدر توہین کی ہے، یہ کنڑا باشندوں کے وقار کا مسئلہ  ہے، انہوں نے تیجسوی سوریہ کو چمکتا سورج نہیں  بلکہ گہن شدہ سورج قرار دیا۔

رکن اسمبلی سومیا ریڈی نے کہا کہ اپنے اغراض کے لئے بنگلورو کی اس طرح توہین کرنا ناقابل برداشت ہے۔ بنگلورو خوب صورت ملی جلی آبادی، تعلیم، آئی ٹی بی ٹی کا مرکز ہے، امن اور تحفظ والا شہر ہے۔ شہر کو اس طرح داغدار نہیں کرنا چاہئے۔ 

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے سوریہ کے بیان پر اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ سوریہ نے صرف اتنا کہا تھا کہ حالیہ دنوں میں بنگلورو میں دہشت گردانہ سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ حکومت نے کئی سالوں سے بنگلورو میں این آئی اے ڈویژن قائم کرنے کی درخواست کی تھی، اس نئے ڈویژن سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو  روکنے میں مدد ملے گی۔ 

جے ڈی ایس کے سوشیل میڈیا انچارج پرتاب کنیگل نے بھی سوریہ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بنگلورو ساؤتھ کے لوگوں نے انہیں منتخب کیا تھا اب انہیں چاہئے کہ وہ ان کی حرکیتں دیکھیں۔ 

واضح رہے کہ ماضی میں تیجسوی سوریہ نے متعدد متنازعہ بیانات جاری کئے تھے، ایک دفعہ کہا تھا کہ پنجر لگانے والے لوگ آج سیاست میں حصے داری لینے چلے ہیں، اس وقت ان کے بیان پر اپوزیشن لیڈر سدارامیا سمیت دیگر لیڈروں نے سخت تنقید کی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...