کووِڈ اَپ ڈیٹ: جنوبی کینرا میں مرنے والوں کی تعداد ہوگئی 300کے پار۔سامنے آئے202تازہ معاملے۔ اڈپی ضلع میں 278افراد کی رپورٹ آئی پوزیٹیو

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2020, 12:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،22؍اگست (ایس او نیوز) جنوبی کینرا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے وی راجیندرا کے بیان کے مطابق ضلع میں جمعہ کے دن5کورونا مریضوں کی موت واقع ہوگئی، جس کے ساتھ وہاں پر کووِڈ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 301ہوگئی۔ اس کے علاوہ 202تازہ پوزیٹیو کیسس بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔

کل ہلاک ہونے والوں میں منگلورواور پتور سے ایک ایک، بنٹوال سے دو اور بیرون ضلع کا ایک مریض شامل ہے۔ نئے پوزیٹیو کیس جو سامنے آئے ہیں ان میں سے 69معاملے ایسے ہیں جن میں بیماری لگنے کا بنیادی ذریعہ پتہ چل نہیں پایا ہے۔جمعہ کے دن کووڈ سینٹرز اور اسپتالوں سے کُل 64مریض صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیے گئے ہیں۔جس کے بعد ضلع میں کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7,193ہوگئی ہے، جبکہ فی الحال 2,420ایکٹیومریض زیر علاج ہیں۔

ادھر اڈپی ضلع سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق کل جملہ 278افراد کی جانچ رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے، جس کے بعد ضلع میں کووڈ سے متاثر ہونے والوں کی  تعداد بڑھ کر 9668ہوگئی ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر سدھیر چندراسوڈا نے بتایا کہ جمعہ کے جو جانچ رپورٹ آئی ہے اس میں 1,516افراد کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ اس کے علاوہ کل ایک ہی دن میں 365افراد کو صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے چھٹی بھی دی گئی ہے۔جس کے بعد اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 6,857ہوگئی ہے جبکہ 2729مریض ابھی زیرعلاج ہیں۔جمعہ کے دن اڈپی ضلع میں کووِ ڈ سے تین افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...