ڈی جے ہلی تشدد کے لئے ذمہ دار کانگریسیوں پر کارروائی کا مطالبہ: اکھنڈا سرینواس مورتی

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 10:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍جنوری(ایس او  نیوز) بنگلورو شہر کے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی تشدد کے سلسلہ میں گرفتار کانگریس کے کارپوریٹرس سمپت راج اور ذاکر کے خلاف کانگریس پارٹی کی طرف سے تادیبی کارروائی میں تاخیر پر پلکیشی نگر حلقہ کے رکن اسمبلی اکھنڈا سرینواس مورتی نے اعتراض کیا ہے اورکے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار کی خاموشی پرانہوں نے کانگریس اعلیٰ کمان سے رجوع ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

منگل کے روز اپنے حلقہ میں اخباری نمائندوں سے انہوں نے کہا کہ 11اگست کی شب ہوئے تشدد کے دوران شرپسندو ں نے ان کے گھر کو آگ لگا دی۔ اس معاملہ میں شہر کی سی سی بی پولیس کی طرف سے جانچ کے دوران یہ سامنے آیا کہ اس معاملہ میں شہر کے سابق مئیر سمپت راج کا ہاتھ ہے اس کے علاوہ دیگر ملزمین اے آ ر ذاکر، ان کے بھائی یاسر کو بھی سی سی بی نے گرفتار کیا ہے۔ اس معاملہ میں سی سی بی اوراین آئی اے کی طرف سے جانچ جاری ہے لیکن ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے انہوں نے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار کو جو شکایت دی تھی اس پر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیو کمار نے یہ وعدہ کیا تھا کہ اس معاملہ کو وہ کانگریس کی تادیبی کارروائی کمیٹی کے سپرد کریں گے لیکن اس پر کوئی پہل نہیں ہو سکی ہے۔اور اس طرح تشدد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی میں ٹال مٹول جاری رکھا گیا تو اس پر وہ کانگریس اعلیٰ کمان سے رجوع ہو ں گے اور گزارش کریں گے کہ ریاستی قیادت کو یہ ہدایت دی جائے کہ ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے

ایک نظر اس پر بھی

 حکومت نے وزارت کا بنایا ہے مذاق ۔ قلمدان بدلنے کا کھیل جاری،  سدھا کر کو میڈیکل ایجوکیشن واپس، مادھو سوامی اور آنند سنگھ کے قلمدانوں میں ادلا بدلی۔ آنند سنگھ مستعفی ہوسکتے ہیں

  وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے  دوبارہ دو وزراء  کے قلمدان بدلے ہیں۔ بی جے پی کے سینئر رکن اسمبلی جے سی مادھو سوامی ، آنند سنگھ اور سی پی یوگیشور کے قلمدان دو بارہ بدلے گئے ہیں جبکہ وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھا کر صحت کے ساتھ میڈیکل تعلم کا قلمدان واپس حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

وزیر محصولات اشوک کے پی اے پررشوت مانگنے  کا الزام ،  شرنگیری کے سب رجسٹرار سے بات چیت کا آڈیو وائرل

ریاستی وزیر  محصولات آراشوک کے پی اے گنگادھر کی طرف سے شرنگیری کے سب رجسٹرار سے رشوت کا مطالبہ کئے جانے کا ایک آڈیو وائرل ہوجانے کے سبب ریاست کے سرکاری حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ 

بنگلورو میں بھی 26 ؍جنوری کو کسانوں کی بہت بڑی ٹریکٹر ریلی؛ پولس نے اجازت دینے سے کیا انکار

مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے   زرعی  قوانین کے خلاف دہلی  میں کسانوں نے جس طرح کی ٹریکٹر ریلی  نکالنے کا اعلان کیا ہے۔  اسی طرز پر بنگلورو میں بھی کسانوں نے یوم جمہور یہ کے موقع پر ہی بہت بڑی ٹریکٹر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان اتوار کے روز کرناٹکا راجیہ رعیت سنگھا ...

غیر قانونی طور پر منگلورو پہنچانے کے لئے تیار کیا جارہا 4 ٹن بیف اور7موٹر گاڑیاں ضبط ۔ 2 ملزمین گرفتار

مچھلی رفت کرنے کے پلاسٹک ڈبوں میں چھپا کر غیر قانونی طور پر منگلورو پہنچانے کے لئے تیار کیا  جا رہا 4 ٹن بیف پولیس نے ضبط کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ 7موٹر گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔