بنگلورو کے ڈی جے ہلی تشددمعاملہ: مزید40نوجوانوں کی ضمانت منظور

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2021, 11:06 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍جنوری(ایس او نیوز) بنگلورو شہر کے ڈی جے ہلی اورکے جی ہلی تشدد کے سلسلہ میں گرفتار بے قصورنوجوانوں کیلئے ضمانت کی منظوری کے معاملہ میں غیر معمولی تیزی آئی ہے اور چہارشنبہ کے روز شہر کی عدالت نے مزید 40 نوجوانوں کی ضمانت منظور کردی ہے-

شہر کے سینئر ایڈوکیٹ انیس علی خان کی کوششوں سے ا ن نوجوانوں کی ضمانت منظورہو سکی ہے- اس سے پہلے 22 نوجوانوں کو انیس علی خان کی پیروی کی بدولت شہر کی سیشن عدالت نے ضمانت دینے کا حکم دیا -

اس تشدد کے سلسلہ میں درج مختلف مقدمات کی بنیاد پر گرفتار تقریباً 500نوجوانوں میں سے اب تک 64نوجوانوں کو ضمانت مل گئی ہے لیکن ان میں سے رہائی صرف ایک کی ہو سکی ہے- باقی نوجوانوں کی رہائی کیلئے ضمانتی دستاویزات اور رقم کا انتظام کیا جانا باقی ہے-

ایڈوکیٹ انیس علی خان نے بتایا کہ جیسے ہی ان نوجوانوں کی ضمانت کیلئے شورٹی کا انتظام ہو جائے گا ان کی رہائی بھی ہو جائے گی- انہوں نے کہا کہ شہر کے اڈیشنل سٹی سیول اینڈ سیشن جج کی عدالت نے جن ملزموں کو ضمانت منظور کی ہے ان میں سید منصور، شعیب عرف سونو، سلیم احمد، محمد مظہر، عبد ل شہباز،محمد تنویر حمید، کریم پاشاہ، سلمان خان، عرفان خان، وسیم پاشاہ، اسماعیل خان، عبدالحمید، افسر پاشاہ، محمد آصف، سید عفنان، مبارک، صدف بیگ، سید اعجاز، عبدالریاض، عمران پاشاہ،محبوب پاشاہ، سکندر، مزمل پاشاہ، سید عثمان، سید سمیر، سید صادق، محمد صدیق، سید نواز، محمد عمر فاروق، احمد علی بیگ، سید الطاف، سیف پاشاہ، توصیف،سہراب پاشاہ، سہیل باشاہ،اعجاز پاشاہ،مدثر احمد، اصغر احمد،واجد پاشاہ کے ایم اور سید مسعود شامل ہیں -

ان تمام کو ڈی جے ہلی کہ کیس نمبر220کے سلسلہ میں 19جنوری کو ضمانت دی گئی ہے-جبکہ اسی اسٹیشن کے کیس نمبر223کے سلسلہ میں بھی 9/افراد کو ضمانت ملی ہے-ان میں عبدل شہباز، محمد مظہر، عرفان خان، عبدالحمید،اصغر احمد، مدثر احمد، محمد صدیق،عمران پاشاہ اورسکندر شامل ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...