بنگلورو تشدد: کرناٹک حکومت نے دیا مجسٹریٹ جانچ کا حکم، فسادیوں سے ہوگی نقصان کی بھرپائی

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2020, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍اگست (ایس او نیوز) بنگلورو میں سوشل میڈیا پر ڈالے گئے پوسٹ کو لے کر ہوئے تشدد میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں، ریاستی حکومت نے اس پورے تشدد کو منصوبہ بند بتایا ہے۔ اس تشدد میں کئی عوامی جائیداد کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس درمیان ریاستی حکومت نے بدھ کو تشدد کی جانچ ضلع مجسٹریٹ سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی کرناٹک حکومت نے طے کیا ہے کہ تشدد کے دوران عوامی جائیداد کو ہونے والے نقصان کی بھرپائی فسادیوں سے کرائی جائے گی۔

کانگریس رکن اسمبلی کے مبینہ رشتہ دار کے ذریعہ سوشل میڈیا پر ڈالے گئے ایک پوسٹ سے ناراض ہوکر توڑ پھوڑ اور تشدد پر اتارو بھیڑ کو ہٹانے کے لئے پولیس کے گولی چلانے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ بنگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت کے مطابق، پولیس کے گولی چلانے سے تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پلاکیشی نگر میں ہوئے فسادات کے سلسلے میں 110 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک آن لائن پوسٹ کے سبب منگل کی شب کو شروع ہوا تشدد صبح تک چلتی رہی۔ اس میں تقریباً 50 پولیس اہلکاروں سمیت بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

ناراض بھیڑ نے پلاکیشی نگر کے رکن اسمبلی اکھنڈ سری نواس مورتی کی رہائش گاہ اور ڈی جے ہالی تھانے کو نشانہ بنایا۔ حادثہ کے وقت رکن اسمبلی اپنے گھر پر نہیں تھے۔ کہا جارہا ہے کہ ان کے مکان کو آگ لگا دی گئی ہے۔ ودھان سودھ واقع اپنے دفتر میں کانگریس رکن اسمبلی سے ملاقات کرنے کے بعد وزیر محصولات اشوک نے نامہ نگاروں سے کہا، ’جس طرح سے تشدد بھڑکا ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ منصوبہ بند تھا اور ان کی منشا اسے شہر کے دیگر حصوں میں بھیڑ بھڑکانے کی تھی۔ یہ لوگ ملک مخالف ہیں’۔

ریاستی وزیر نے بتایا کہ رکن اسمبلی کا مکان پوری طرح سے تباہ ہوگیا ہے، اس میں رکھی ساڑیاں، گہنے سب لوٹ لئے گئے اور گاڑیوں سمیت پورے مکان کو آگ لگا دی گئی۔ اشوک نے کہا، ’جس طریقے سے توڑ پھوڑ کی گئی ہے، اس سے واضح ہے کہ حملہ کری سری نواس مورتی کا قتل کرنے کا منصوبہ بنا تھا۔ اس کی جانچ ہونی چاہئے کہ کوئی کونسلر یا شرپسند عناصر، ریاست یا ریاست کے باہر کا کوئی شخص اس حادثہ سے تو نہیں جڑا ہوا ہے’۔

وزیر داخلہ بسوراج بومئی نے بتایا کہ مرکزی ریزرو پولیس کی ٹیم کی 6 کمپنیوں کو بنگلورو میں تشدد سے متاثرہ علاقے بھیجا گیا ہے۔ بنلگورو روانہ سے پہلے اڈپی میں انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ حیدرآباد اور چنئی سے سی آرپی ایف کی تین تین کمپنیاں ڈی جے ہالی اور کے جی ہالی تھانہ علاقے میں تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ حالت کنٹرول میں ہے اور علاقے میں اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر نے بتایا کہ فوری ایکشن فورس اور ’گروڑو’ بل کو بھی تعینات کیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...