کاروار : مانسون میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں - ڈی سی نے منعقد کی جائزہ میٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2023, 12:21 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،25 / مئی (ایس او نیوز) مانسون کی آمد کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا ریڈی نے محکمہ جاتی افسران کے ساتھ ایک میٹنک منعقد کی جس میں بارش کے موسم میں درپیش خطرات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔
    
ڈپٹی کمشنر دفتر کے احاطے میں واقع کورٹ ہال میں منعقدہ ڈسیاسٹر منیجمنٹ اتھاریٹی کی میٹنگ میں صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ضلع کے تمام محکمہ جات کے افسران کے ساتھ اس مسئلہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں صلاح و مشورہ دیا اور ہدایت کی کہ مانسون سے متعلقہ مسائل سے نمٹنے میں ضلع اور تعلقہ سطح پر افسران سے کوئی بھی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کے حدود میں برساتی پانی کی نکاسی والی نالیوں کی صفائی کر لی جائے اور جہاں یہ کام ابھی ادھورا ہے اسے فوری طور پر دو دن کے اندر پورا کیا جائے ۔ اس مقررہ وقت میں اگر کسی جگہ یہ کام پورا نہیں ہوا تو متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ سڑک کنارے موجود ایسے درختوں کی نشاندہی کی جائے جو بارش کے موسم میں پیدل چلتے لوگوں پر یا موٹر گاڑیوں پر اچانک گرسکتے ہیں ، ایسے درختوں کو وہاں سے کاٹنے کر حادثہ کا خطرہ ٹالنے کے لئے محکمہ جنگلات سے درخواست کی جائے ۔ 
    
ڈی سی افسران کی توجہ اس طرف مبذول کروائی کہ برسات کے دوران آلودہ پانی عوام کے لئے مسئلہ بن جاتا ہے ، اس لئے ایسے حالات میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو ابھی سے اقدام کرنا چاہیے ۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ مسلسل بھاری برسات کے دوران ضلع کے تمام ڈیم کے اندر پانی سطح اپنی مقدار سے بڑھ جاتی ہے اس لئے تمام متعلقہ افسران کو براہ راست ضلع ڈپٹی کمشنر سے رابطہ میں رہنا چاہیے  اور ضرورت محسوس ہونے پر اقدام کرنا چاہیے ۔ 
    
انہوں نے محکمہ ماہی گیری کے افسران کو ہدایت دی کہ ماہی گیروں کی تنظیم کے ساتھ میٹنگ منعقد کرکے برسات کے موسم میں مچھیروں کو گہرے سمندر میں ماہی گیری کا خطرہ مول لینے سے روکنے کا کام کریں ۔ صرف 10 ہارس پاور والی دیسی ماہی گیر کشتیوں کو ہی مشروط طور پر ماہی گیری کی اجازت دی جائے ۔ 
    
محکمہ ریوینیو کے افسران کو ہدایت دی گئی کہ گرام پنچایت  ڈسیاسٹر منیجمنٹ ٹیم کی تشکیل کی جائے ۔ قدرتی آفت کی صورت میں جہاں کشتیوں کی ضرورت ہوگی وہاں پر مقامی طور پر دستیاب کشتیوں کو استعمال کیا جائے ۔ ہر گرام پنچایت کے حدود میں راحت مراکز (کالجی کیندرا) قائم کیے جائیں اور تعلقہ سطح پر 24x7 کام کرنے والے کنٹرول قائم کیے جائیں ۔ اور مانسون کے موسم میں اجازت کے بغیر افسران اپنے افسران سے باہر نہ جائیں۔ 
    
اس میٹنگ میں ضلع پنچایت سی ای او ایشور کمار کوندو، ایڈیشنل ضلع ڈپٹی کمشنر راجو موگویر، ڈی ایف او پرشانت، ایڈیشنل ایس پی جئے راج ، سرسی اسسٹنٹ کمشنر دیو راج، بھٹکل اے سی ممتا دیوی ، کمٹہ اے سی راگھویندرا جگلاسر کے علاوہ نیوی ، کوسٹ گارڈ، کائیگا کے افسران اور تعلقہ سطح کے سرکاری افسران موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔