سرسی میں ضلع اور بلاک کانگریس کمیٹیوں کی میٹنگ : کانگریس کارکنان سے متحد ، سرگرم کام کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th November 2019, 7:12 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:13؍نومبر(ایس اؤ نیوز)یلاپور ودھان سبھا حلقہ کے ضمنی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کارکنان پارٹی کے وفادار سپاہی کے طورپر کام کرتے ہوئے فرد سے پارٹی بڑی ہے ثابت کریں۔ منگل کو یہاں منعقدہ کانگریس ضلع اور بلاک کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ لیاگیا ۔

بلاک اور ضلع کمیٹیوں کی میٹنگ الگ الگ منعقد ہوئی ۔ دونوں میٹنگوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں ، سرگرمیوں کے متعلق گفتگو کی گئی ۔ پارٹی امیدوار، ضلع صدر بھیمنانائک نے میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی کے اصول اور نظریہ پر اعتماد کرنے والے کسی نے بھی پارٹی نہیں  چھوڑاہے، اس بات کو یلاپور حلقہ کے رائے دہندگان کو ذہن نشین کراتے ہوئے سب سے زیادہ ووٹوں سے کانگریس کو جیت دلائیں ، اپنے ضمیر کی آواز پر انتخابات میں کام کرنےکی بات کہی۔

بھیمنا کے آنکھوں سے آنسو: ضلع کانگریس صدر کی حیثیت سے پچھلے 11برسوں سے خدمات انجام دے رہاہوں، پورے ضلع کے کارکنان میرا سب سے بڑا سہارا بن کرکھڑے رہے ہیں، ایک بھائی سمجھ کر جنہوں نے بھی تعاون کیا ہے میں ان سب کا شکریہ اداکرتاہوں، اگر مجھ سے کہیں غلطی ہوئی ہے تو مجھے معاف کریں۔ پارٹی اعلیٰ کمان نے فیصلہ لیتے ہوئے مجھے یلاپور ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دیاہے، میں پھر سے آپ کا تعاون چاہتاہوں کہتے ہوئے گلہ رندھ گیا اور آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے۔

یوتھ لیڈر دیپک دوڈور نے بات کرتےہوئے سوال کیا کہ شیورام ہیبار نے کہا تھا کہ   یلاپور ودھان سبھا حلقہ کی ترقی کی امداد  سابق وزیرا علیٰ سدرامیا نے اپنے جیب سے دئیے ہیں، تو کیا اب 365کروڑ روپئے کی امداد یڈیورپا کے جیب سے لائے ہیں؟۔ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدر شری لتا، لیڈران جگدیش گوڈا، سی ایف نائک، کرشنا، بسوراج دوڈمنی ، ایچ ایم نائک، گایتری ، ضلع اقلیتی سیل کے صدر عبدالمجید ، عبدالقادر اونٹی ، سوریا پرکاش ہوناور، کے جی ناگراج وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...