دکشن کنڑا ضلع میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے: ایس ڈی پی آئی

Source: S.O. News Service | Published on 28th July 2022, 11:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍جولائی (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر عبدالمجیدنے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ سنگھی شر پسندوں نے سولیا میں پروین کے آخری رسومات کے جلوس کی آڑ میں ننتھیکال علاقے میں جو توڑ پھوڑ کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ اس انتشار کی صورتحال کیلئے خود ضلعی انتظامیہ براہ راست ذمہ دار ہے۔کیونکہ بی جے پی ماضی میں بھی اس طرح کے تشدد کرچکی ہے۔ اس لیے، ایس ڈی پی آئی نے پہلے ہی محکمہ پولیس کو خبر دار کیا تھا کہ وہ آخری رسومات کے جلوس کی اجازت نہ دیں۔

تاہم، دکشن کنڑا ضلع کے پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ کے غیر سنجیدہ رویے نے اس طرح کے خوفناک حالات کو جنم دیا ہے۔ اندیشے کے مطابق سنگھی غنڈوں نے دکانوں اور مسجدوں پر پتھراؤ کیا، ایک مسلم نوجوان کو مارا پیٹا اور ننتھیکال علاقے میں ایک مسلم نوجوان کی موٹر سائیکل کو نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ ان غنڈوں نے سلیا اور پتور میں جگہ جگہ پرتشدد اور اشتعال انگیز نعرے لگائے جس سے انتشار پھیل گیا۔ پروین جسے شرپسندوں نے قتل کیا ہے اس کے آخری رسومات کے جلوس کے نام پر فساد برپا کرنے والے سنگھ پریوار کے کارکنان کی شرپسندی قابل مذمت ہے۔ ماضی میں بھی آخری رسومات کے جلوس کے نام پر سنگھ پریوار کی طرف سے چلائے جانے والے گھٹیا ڈراموں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ لہذا، ایس ڈی پی آئی نے پہلے سے انتباہ دیا تھا کہ کسی بھی وجہ سے آخری رسومات کے جلوس کی اجازت نہ دی جائے۔ بدقسمتی سے ضلع انتظامیہ اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ہمارے مطالبے کو نظر انداز کیااور اس کے نتیجے میں ہوئے تشدد کیلئے سراسر ضلعی انتظامیہ ہی ذمہ دار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...