اترکنڑا ضلع میں کووڈ انجکشن کی تقسیم کاری منظم انداز میں جاری :ڈپٹی کمشنر نے کہا؛ نڈر ہوکر عوام انجکشن لگائیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th March 2021, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:6؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)ریاست میں سب سے زیادہ عوام کو کووڈ انجکشن لگانےوالے ٹاپ 5اضلاع میں  اترکنڑا ضلع بھی شامل ہے۔ ضلع میں پہلےمرحلےمیں 84فی صد اور  دوسرے مرحلےمیں 73.60فی صد عوام کو انجکشن لگوائے گئے ہیں، اس بات کی جانکاری اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر مُلّئے مُگِلن نےدی۔  پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے ڈی سی نےکہاکہ ضلع بھر میں کووڈ انجکشن کی  تقسیم کاری کا کام بہت ہی منظم انداز میں جاری ہے۔ جن لوگوں کو  کویڈ انجکشن لگایاگیا ہے اس کا ابھی تک کوئی اُلٹا اثر نہیں ہواہے۔ اب تیسرے مرحلے کا کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ  نڈر ہوکر انجکشن لگائیں۔

ڈی سی نے بتایا کہ ضلع کے سبھی تعلقہ جات کےمراکز اور  دیہی علاقوں میں موجود صحت عامہ کے مراکز میں پیر، بدھ اور جمعہ کو صبح 10بجے سے شام 4بجے تک انجکشن لگائے جاتےہیں۔ ضلع اور تعلقہ سرکاری اسپتالوں میں اور 5پرائیویٹ اسپتالوں میں ہفتہ بھر صبح 10بجے سے شام 4بجے تک انجکشن  دئیے جارہے ہیں ۔

ڈی سی نے بتایا کہ 8مارچ سے ضلع کے سبھی پرائمری ہیلٹھ سنٹروں اورعوامی  صحت عامہ کے مرکزوں  سمیت ضلع اور تعلقہ سرکاری اسپتالوں میں  اور آیوشمان بھارت ، آروگیہ کرناٹک میں رجسٹریشن کرائے گئے  افراد کو پرائیویٹ اسپتالوں میں انجکشن لگائے جارہے ہیں۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں سرسی کے ٹی ایس ایس اسپتال، ہوناور کا سینٹ اگنیشیش اسپتال ، کمٹہ کینرا ہیلتھ کئیر سنٹر اور ہائی ٹیک لائف لائن اسپتال ، کاروار کا ارتھ میڈیکل سنٹر والے انجکشن لگائےجانے کی پیش قدمی کی ہے۔ سرکاری اسپتالوں اور دیگر مراکز پر عوام کو مفت میں انجکشن لگایا جائے گاتو پرائیویٹ اسپتالوں میں 250روپئے کی فیس ادا کرکے انجکشن لے سکتےہیں۔

عوام جب بھی کویڈ سنٹرجائیں گے  تو اپنے ساتھ آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی، پین  کارڈ، پاسپورٹ ، ڈارئیونگ لائسنس یا پھر کوئی ایسا شناختی  کارڈجس پر آپ کی تصویر چسپاں ہو لازمی طورپر لےجائیں۔ ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شرد نائک،آرسی ایچ ڈاکٹر رمیش راؤ موجود تھے۔

اگر ہم اعداد و شمارات کی بات کریں تو پہلے مرحلے میں 14332لوگوں نے انجکشن کے لئے رجسٹریشن کرایا جن میں 12180 لوگوں نے انجکشن لیا۔ دوسرے مرحلےمیں 5845افراد نے رجسٹریشن کرایااور 8964نے انجکشن لگوایا۔ ضلع میں ابھی تک کل 14719لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئےہیں تو 14515شفاہوچکے ہیں، 187اموات ہوئی ہیں ۔ یومیہ شرح کو دیکھیں تو ہر روز کورونا سے 3نئے لوگ متاثر ہورہے ہیں ۔ اور ہردن  2لوگ شفایاب ہورہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی