ریاست میں ڈینگو بخار سے عوام پریشان : جنوری سے ابھی تک 14757افراد ڈینگو میں مبتلا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th November 2019, 5:57 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو:16؍نومبر(ایس اؤ نیوز) ریاست میں ڈینگو بخار کا ہنگامہ جاری ہے، محکمہ صحت اور خاندانی فلاح وبہبودی کے مطابق یکم جنوری سے ابھی تک 14757افراد ڈینگو میں مبتلا پائے گئے ہیں، جس سے پچھلے ایک دہے میں سب سے زیادہ ڈینگو معاملات امسال درج کئے گئے ہیں۔

گزشتہ برس اسی وقت 3357ڈینگو معاملات کا پتہ چلا تھا، بنگلورو کے بی بی ایم پی حدود میں ہی 698معاملات درج ہوئے تھے تو امسال ڈینگو کیسس میں چار گنا اضافہ ہواہے۔ بی بی ایم پی حدود میں امسال 8483افراد ڈینگو بخار سے جھوجھ رہے ہیں۔ سال 2014سے ڈینگو بخار میں مبتلا ہونےو الوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوتارہا، 2018میں کچھ حد تک اس پر روک لگائی گئی تھی لیکن امسال جنوری سے ہی ڈینگو عوام کے لئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

گزشتہ ایک مہینےمیں ڈینگو بخار سے 5لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے، 2476افراد بخار کا علاج کروائے ہیں، ہرسال بارش کم ہوتے ہی ڈینگو بخار بھی کم ہوجاتی تھی لیکن امسال وقفے وقفے سے بارش ہونے کےنتیجےمیں ڈینگو بخار سال بھر پریشان کرتی رہی ہے۔ اب یہ کنٹرول میں ہونے کی محکمہ کے افسران نے جانکاری دی ۔

ریاست میں سب سے زیادہ جن اضلاع میں ڈینگو بخار کاپتہ چلا ہے ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ دکشن کنڑا -1425(4ہلاک )۔شیموگہ 545(1ہلاک )۔ ہاویری 358۔ چتردرگہ 278(1ہلاک )۔چامراج نگر 271۔ ڈاونگیرہ 266۔اُڈپی 249۔ رائچور 235۔کلبرگی 229۔کولار 212(ایک ہلاک )۔ یادگیری 196۔ چک مگلورو 190۔ دھارواڑ 188۔ ہاسن 189اورچک بلاپور میں 183 معاملات کا پتہ چلاہے۔ بنگلورو شہر میں دو افراد، رام نگر، وجئے پور، گدگ،منڈیا میں ایک ایک فرد ڈینگو بخار سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔