بنگلورو میں نااہل قراردئیے ارکان اسمبلی بی جےپی میں شامل : ضمنی انتخابات میں روشن بیگ کو چھوڑ کر دیگر تما 13ارکان کو بی جے پی نےدیا ٹکٹ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th November 2019, 6:48 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:14؍نومبر(ایس اؤ نیوز)ملیشور میں واقع بی جےپی دفتر کے سامنے منعقد ہوئے پروگرام میں وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کی موجودگی میں نااہل قرار دئیے گئے ارکان اسمبلی بی جے پی پرچم کو حاصل کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوئے۔البتہ روشن بیگ بی جے پی کی ٹکٹ سے محروم رہ گئے۔

16نااہل  ارکان اسمبلی  جمعرات کو بی جےپی میں شامل ہوتے ہی پارٹی نے 13افراد کو  ضمنی انتخابات میں  میدان میں اتارنے کا فیصلہ لیتے ہوئے انہیں بی جےپی  کا  ٹکٹ بھی تھما دیا ہے۔ مگر بی جے پی نے حیرت انگیز طو پر  شیواجی نگر سے ایم شرون کو بی جےپی کا  ٹکٹ دیا  جہاں کا ٹکٹ حاصل کرنے سابق کانگریس لیڈر روشن بیگ  ایڑی چوٹی کا زور لگا نے کی بات میڈیا کے ذریعے معلوم ہورہی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں روشن بیگ نے کانگریس سے استعفیٰ دینےکے بعد بی جےپی سے بہت قربت بڑھاتے ہوئے شیواجی نگر ودھان سبھا حلقہ سے بی جےپی کی طرف سے انتخابات لڑنے کی کوشش میں تھے جس میں ناکام ہوئے ہیں۔اسی طرح رانے بنور ودھان سبھا حلقہ کے لئے بی جےپی نے ابھی تک ٹکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

بی جے پی کے 13امیدواروں کی فہرست : گوکاک سے رمیش جارکی ہولی۔ ہنسور سے ایچ وشوناتھ۔ اتھنی سے مہیش کومٹلی۔ کاگواڑ سے شریمنت گوڈا پاٹل۔ یلاپور سے شیورام ہیبار۔ ہیرے کیرور سے بی سی پاٹل ۔ ہوسپیٹ کے وجئے نگر سے آنند سنگھ۔ چکبلاپور سے ڈاکٹر کے سدھاکر۔ کے آر پور سے بھیرتی بسوراج۔ یشونت پور سے ایس ٹی سوم شیکھر۔ مہالکشمی لے آوٹ سے گوپالیا۔ کے آر پیٹے سے نارائن گوڈا۔ ہو سکوٹے  سے ایم ٹی بی ناگراج ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...