مرڈیشور ساحل پر ماہی گیروں اور انتظامیہ افسران کے درمیان پارکنگ جگہ کو لےکر تنازعہ: ماہی گیروں کا احتجاج  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th August 2019, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19؍اگست(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور میں مچھلی شکار پیشہ کے لئے جگہ مختص کرنے اور ماہی گیر کشتیوں کو  محفوظ رکھنے کےلئے جگہ متعین کرنے کے متعلق   ماہی گیروں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان پھر ایک بار تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

پیر کو مرڈیشور میں ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر اپنے پیشہ کے لئے جگہ کی سہولت اور کشتیوں  کی پناہ گاہ علاقے کے پتھروں اور گیٹ کو نکال باہر کرنے والوں  کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔ قومی شاہراہ محکمہ کی طرف سے ہمیں پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ سمند ر کے ساحل پر تعمیر کئے گئے کانکریٹ کی جگہ پر ہماری کشتیوں کو رکوانے کے لئے سہولت دی جائے گی۔ متعلقہ مقام کو پاک صاف اور محفوظ رکھنے کے لئے ہم نے جوگیٹ لگایا تھاوہ گیٹ سمیت ہماری طرف سے ذخیرہ کردہ پتھروں کو بھی نکال باہر کیاگیا ہے۔ ہم نے اپنی زندگی کو ساحل کے سہارے تعمیر کرنا طئے کیاہے، اگر ہمیں یہاں سے نکالا جائے گاتو ہمیں کوئی دوسری جگہ نہیں ہے۔ اگر ہمارے حق کو چھیننے کی کوشش کی گئی تو احتجاج ہماری مجبوری ہونے کی بات کہتے ہوئے  ماہی گیروں نے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ماہی گیر لیڈر کرشنا ہریکانت، راجیش ہریکانت وغیرہ موجود تھے۔

ضلع انتظامیہ کی طرف سے سیاحتی مقام مرڈیشور کو ترقی دینےکی کوشش جاری ہے۔ جس کے لئے قومی شاہراہ محکمہ کی جانب سے مرڈیشور میں سڑک، اندرونی نالیوں اور  پارکنگ کے لئے تعمیرات ہورہے ہیں۔ پارکنگ کے لئے ایک طرف کانکریٹ کاکام مکمل ہواہےتو دوسری طرف کا کام شروع ہونا  باقی ہے۔ یہاں ماہی گیروں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں اپنی کشتیوں کو ٹھہرانے کےلئے جگہ نہیں ہے، متعلقہ پارکنگ کا علاقہ ہمارے لئے وقف کیاجائے۔ جس کومنظورکرتےہوئے کام شروع ہونے سے پہلے ہی اس وقت کے رکن اسمبلی اور افسران نے مرڈیشور سمندر کے ساحل کا ایک حصہ ماہی گیروں کودینے کا تیقن دیاتھا اسی لئے ہم خاموش تھے۔ چونکہ آوارہ جانور ، کتے وغیرہ کی طرف سے متعلقہ جگہ گندی ہورہی تھی تو ہم نے یہاں گیٹ کی تعمیر کا ارادہ ہے لیکن افسران اس کے لئے موقع فراہم نہیں کرنے کا ماہی گیروں نے الزام لگایا۔

ادھر افسران کا کہنا ہے کہ کانکریٹ کی جگہ پارکنگ کے لئے مختص ہے، ماہی گیروں کے لئے الگ سےجگہ مہیا کرنےکا وعدہ کیاگیا ہے، جگہ کی نشان دہی تک کانکریٹ کی جگہ پر کشتیوں کو ٹھہرانے کےلئے موقع دیاگیاتھا۔ اسی جگہ پر گیٹ اور حدبندی کرنے کو قبول نہیں کرنےکی بات سرکاری افسران نے کہی۔ مرڈیشور کے ساحل پر موافق اور مخالف بیانات کا زور ہے،حالات  کس کروٹ بدلیں گے کہانہیں جاسکتا۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...