ایل اے سی: ڈیپسانگ اور ڈیمچوک سے ہند-چین فوجوں کی واپسی مکمل، جلد بحال ہوگا مشترکہ گشت

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2024, 11:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 31/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے اہم مقامات ڈیپسانگ اور ڈیمچوک سے ہند-چین فوجوں کی واپسی کا عمل بدھ کی شام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد جلد ہی دونوں ممالک کی جانب سے ان علاقوں میں معمول کے مطابق گشت بحال کی جائے گی۔ امکان ہے کہ دیوالی کے موقع پر دونوں ممالک کے جوان روایتی خیرسگالی کے تحت ایک دوسرے کا منھ میٹھا کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔

ہند-چین کے درمیان گزشتہ دنوں ہوئے معاہدہ کے تحت مہینے کے آخر تک فوجوں کے پیچھے ہٹنے کا ہدف رکھا گیا تھا۔ پیر کو خارجہ سکریٹری نے معاہدے کا اعلان کیا تھا اور منگل سے فوجوں کے پیچھے ہٹنے کا عمل شروع ہو گیا تھا۔ یہ کام طے وقت کے مطابق پورا ہو چکا ہے۔ واضح ہو کہ معاہدہ کے فوراً بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان کجان میں بات چیت بھی ہوئی تھی۔

فوج کے ذرائع نے بدھ کو کہا کہ دونوں مقامات پر فوجیں پیچھے ہٹ چکی ہیں یعنی وہ اپریل 2020 میں جن مقامات پر تھیں، وہیں پر واپس پہنچ چکی ہیں۔ فوجوں کے پیچھے ہٹ جانے کے بعد دونوں فریق کی طرف سے اس کی تصدیق ہو رہی ہے، اس کے لیے فضائی سروے ہوتا ہے۔ یہ عمل بھی جمعرات کو پورا ہو جانے کی امید ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کی فوجوں کے مقامی کمانڈروں کے ذریعہ بات چیت کرکے پٹرولنگ کے طور طریقے مقرر کیے جائیں گے۔ جس کے بعد اس کی شروعات ہوگی۔ حالانکہ فوج نے اس کی کوئی تاریخ نہیں بتائی ہے لیکن ایک سے دو دن کے اندر اس کی شروعات ہونے کا امکان ہے۔ مقامی کمانڈر عام طور پر بریگیڈیئر سے نیچے کرنل سطح کے افسر ہوتے ہیں۔

7 نکات پر دونوں ممالک کے درمیان ٹکراؤ پیدا ہوا تھا جن میں سے گلوان، پینگ گینگ شمال، پینگینگ لیک جنوب، ہاٹ اسپرنگ اور گوگرا سے فوجیں پہلے سے ہی پیچھے ہٹ چکی تھیں۔ باقی 5 مقامات پر بھی پٹرولنگ شروع ہونی ہے لیکن وہ اس معاہدہ کا حصہ نہیں ہے۔ اس کے لیے الگ سے ہند-چین کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل راجندر سنگھ (سبکدوش) نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ڈیپسانگ اور ڈیمچوک سے فوجوں کی واپسی بے حد مثبت قدم ہے۔ اس سے باقی معاملوں کے حل کا راستہ کھل گیا ہے  لیکن اپریل 2020 سے پہلے کی حالت بحال کرنے کے لیے دونوں ممالک کی فوجوں کو ابھی بہت کام کرنا ہے، جس میں وقت لگے گا۔ ٹکراؤ پوری طرح سے تب ختم مانا جائے گا جب اضافی فوجیں ایل اے سی سے واپس لوٹیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید سردی: 37 سال بعد درجہ حرارت 5 ڈگری سے نیچے

پہاڑی علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بھاری برفباری کا اثر میدانی علاقوں میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ سرد ہواؤں کا دائرہ بڑھ گیا ہے اور دہلی-این سی آر میں سرد لہر چل رہی ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پہاڑوں میں اگلے ایک سے دو دنوں تک برفباری کا سلسلہ اسی طرح ...

ووٹوں کا فیصد ایک ہی رات میں لاکھوں تک کیسے بڑھ سکتا ہے؟ کانگریس کا سوال

مہاراشٹرا کے پونے شہر کی کانگریس پارٹی نے بدھ کی صبح نوی پیٹھ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ووٹنگ کے لیے بیلٹ پیپر پر ہی ہونا چاہیے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں شہریوں کے دستخط بھی لیے گئے ہیں۔ کانگریس نے ...

مغربی بنگال میں 7 ماہ کی بچی کے اغوا اور جنسی زیادتی پر انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

قومی انسانی حقوق کمیشن نے مغربی بنگال کے کولکاتہ میں فٹ پاتھ سے ایک شیر خوار بچے کے اغوا اور جنسی زیادتی سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریاست کی پولیس سے تفصیلی اطلاعات کے لیے دو ہفتے کے اندر رپورٹ دینے کو کہا ہے۔

کیرالہ میں کانگریس کے لیے ایک اور خوشخبری، بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی

کانگریس پارٹی کے لیے کیرالہ سے ایک ماہ کے اندر دوسری بار خوش آئند خبر آئی ہے۔ کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف اتحاد نے کیرالہ میں حال ہی میں 31 بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق یو ڈی ایف نے 31 میں سے 17 وارڈوں میں فتح حاصل کی ...

جھارکھنڈ اسمبلی میں 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ، ’مئیاں سمان یوجنا‘ کے لیے 6390.55 کروڑ روپے مختص

جھارکھنڈ کی چھٹی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے تیسرے دن ریاستی حکومت نے ایک سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا ہے۔ وزیر مالیات رادھا کرشن کشور نے رواں مالی سال 25-2024 کے لیے 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا، یہ مالی سال کا دوسرا ضمنی بجٹ ہے۔ پیش کردہ بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈ محکمہ خواتین و ...

اے ڈی بی نے ہندوستانی معیشت کے لیے پیش گوئی کم کی، جی ڈی پی شرح ترقی میں کمی کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ہندوستانی معیشت کے لیے ایک دھچکا دیتے ہوئے موجودہ مالی سال کے لیے ترقی کے تخمینے کو کم کر دیا ہے۔ اے ڈی بی نے ملک میں ذاتی سرمایہ کاری اور مکانات کی طلب میں کمی کو وجہ بتاتے ہوئے ہندوستان کی جی ڈی پی شرح ترقی کو گھٹا کر 6.5 فیصد کر دیا ہے۔ مالی سال ...