بنگلورو میں سوکھی گندگی پروسیس کرنے والے مراکز کو ترقی: نائب وزیراعلیٰ پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st June 2019, 11:02 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، یکم جون(ایس او نیوز) شہر میں روزانہ برآمد ہونے والے سوکھے کچرے کی پروسینگ کے لئے حکومت نے جو مراکز قائم کئے ہیں ان کو 4.75کروڑ روپیوں کی لاگت پر ترقی دی جائے گی۔ یہ بات آج نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔ شہر کے یشونت پور میں قائم سوکھا کچرا یکجا کرنے کے نئے مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہاکہ نگرو تھانہ منصوبے کے تحت 3.35کروڑ روپیوں کی لاگت پر جدید کاری کا کام شروع کیا جائے گا۔اس کے لئے نیدر لینڈ کی سوئپ اسمارٹ کمپنی کی طرف سے 1.40کروڑ روپے دئے جارہے ہیں اس رقم سے سوکھی گندگی پروسیس کرنے کے لئے قائم دس مراکز کو ترقی دی جائے گی۔ اور ساتھ ہی آنے والے دنوں میں پروسینگ کے بعد سوکھی گندگی کو قابل استعمال بنانے کے لئے مراکز قائم کئے جائیں گے۔ سوکھی گندگی سے برآمد ہونے والی 36اشیاء کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کو دوبارہ استعمال کیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک مرکز میں روزانہ 1.2 ٹن سوکھے کچرے کی پروسیسنگ کی جاسکتی ہے، آنے والے دنوں میں اس مقدار کو تین سے چار ٹن تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس موقع پر میئر گنگامبیکے ملیکارجن، بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد اور دیگر اعلیٰ عہدیدار وغیرہ موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...