انتخابی اصلاحات کیلئے قانونی جدوجہد ضروری: دنیش امین مٹو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2019, 10:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اگست (ایس او نیوز) انتخابی اصلاحات کے تعلق سے ملک میں عام بحث و مباحثہ ہونا چاہئے- بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقابل ایک مضبوط سیاسی پارٹی کے قیام کے لئے قانونی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے- ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی دنیش امین مٹو نے کیا- شہر کے لیجس لیچر بھون میں منعقدہ مباحثہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں سیاست ایک کاروبار بنتی جارہی ہے- انتخابات جیتنے کیلئے کروڑوں روپئے خرچ کئے جاتے ہیں - انتخابات کی سیاست میں روپئے پیسے کی ریل پیل پر روک لگانے کیلئے انتخابی اصلاحات کی شدید ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ کئی سال قبل انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں رکن پارلیمان اندرجیت گپتا کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی- کمیٹی میں سومناتھ چٹر جی اور من موہن سنگھ جیسے قدر آور لیڈر شامل تھے- کمیٹی نے ملک میں انتخابی اصلاحات کے لئے انتخابات کے دوران امیدواروں کو ملک کی طرف سے اخراجات کی رقم فراہم کرنے کی سہولت (اسٹیٹ فنڈنگ) کی سفارش کی تھی اور دیگر کئی سفارشات پر مشتمل اپنی رپورٹ پیش کی تھی- ان سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا- یہاں تک کہ جب من موہن سنگھ خود وزیر اعظم تھے اس رپورٹ پر پارلیمنٹ میں بحث تک نہیں کی گئی اور رپورٹ کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا- آج ملک کی پارلیمان کی یہ حالت ہے کہ عام اور متوسط طبقہ کا ایک فرد رکن پارلیمان منتخب ہوکر ملک کے ایوان میں نہیں پہنچ سکتا- انتخابات روپئے پیسے کی طاقت سے ہی جیتے جاسکتے ہیں - پارلیمان کے کل اراکین میں 449 اراکین کروڑ پتی ہیں - اور اقتدار عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...