’ وو ٹرس ڈے‘ پر کمیشن کا تحفہ، اب ووٹر آئی ڈی بھی ہوگا ڈیجیٹل
نئی دہلی، 25جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ووٹر کا شناختی کارڈ کا کھو جانا یا خراب ہوجانے کے بعد اس کا دوبارہ بنوانا بہت مشکل کا م تھا،لیکن اب اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے یہ مشکل رفع کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے یہ طے کیا ہے کہ ووٹر آئی ڈی آج سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ 31 جنوری تک صرف وہی ووٹر اپنا ووٹر شناخت ڈیجیٹل فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ، جو گذشتہ سال نومبر سے دسمبر میں لاگو کیا گیا ہے، البتہ یکم فروری سے تمام ووٹرس کو اس کی سہولت مل جائے گی۔ یوم ِ قومی رائے دہندگان کے موقعہ الیکشن کمیشن نےe-EPIC اسکیم آغاز کیا ہے۔ e-EPIC کا مطلب الکٹورل فوٹو آئی ڈی کارڈ ہے۔ اس کے ذریعہ آپ ازخود اپنے ووٹر کارڈاپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے، اس کا پرنٹ بھی لے سکتے ہیں ۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے پیر کو اس اسکیم کا افتتاح کیا۔ اس دوران پانچ نئے ووٹرز کو ای ووٹر کارڈس دیئے گئے۔اس اسکیم کو شروع کرنے کے بعد ووٹر آئی ڈی کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ ایک بار جب نام ووٹر لسٹ میں شامل ہوجائے، تو پھر اُسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔