بنٹوال : پائپ لائن میں سوراخ بنا کر ڈیزل کی چوری ۔ کیس درج ہونے کے بعد ملزم ہوگیا فرار

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2021, 11:30 AM | ساحلی خبریں |

بنٹوال، 31؍ جولائی (ایس او نیوز) بنٹوال کے مضافات اربی سوناڈو علاقے میں ایوان نامی ایک شخص کے ذریعے منگلورو ریفائنری اینڈ پیٹرولیم لمیٹیڈ (ایم آر پی ایل) کی پائپ لائن میں سوراخ بنا کر ڈیزل چوری کرنے اور زمین کے اندر سے ہی ڈیڑھ کلومیٹر دور پائپ بچھا کر ڈیزل اپنے گھر تک لے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
    
بتایا جاتا ہے کہ ایم آر پی ایل کی اس پائپ لائن کے ذریعے یہ ڈیزل  ہاسن  کے لئے سپلائی کیا جا رہا تھا ۔ ایوان نامی شخص نے زمین کے اندر سے پاس ہونے والی اس پائپ لائن میں سوراخ کرنے کے بعد اس پر گیٹ والو لگایا اور ڈیڑھ کلو میٹر دوری تک چوری کا ڈیزل لے جانے کے لئے اپنی پائپ بچھا دی اور علاقے میں کسی کو بھی کانوں کان خبر نہیں ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایوان چوری کیا گیا پیٹرول اپنی جیپ گاڑی کے لئے استعمال کرنے کے علاوہ اسے فروخت بھی کیا کرتا تھا۔
    
ڈیزل چوری کا یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کمپنی نے محسوس کیا کہ سپلائی کیے جارہے ڈیزل کی مقدار میں بہت زیادہ فرق آنے لگا ہے تو پولیس کمشنر کے پاس اس کی شکایت کر دی گئی ۔ ساتھ ہی ساتھ کمپنی نے مخصوص آلات کی مدد سے پائپ کے راستے پر چیکنگ شروع کی تو اس مقام کی نشاندہی ہوگئی جہاں سے ڈیزل لیک ہورہا تھا ۔ اس کے بعد بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے جب اس مقام پر زمین کھودی گئی تو یہ حیران کن معاملہ دیکھنے کو ملا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ ایوان کو جب پتہ چلا کہ ڈیزل چوری معاملے میں پولیس اس کو تلاش کررہی ہے تو وہ فرار ہوگیا ۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے جال بچھا دیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔