دہلی میں 2018 کےسڑک حادثوں میں مرنے والے45فیصد لوگ پیدل چلنے والے ہیں: ٹریفک پولیس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2019, 11:28 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،22؍اگست ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی ٹریفک پولیس نے دارالحکومت میں 2018 کے روڈ حادثوں کی ڈیٹا لیسٹ جاری کی ہے جس میں سامنے آیا ہے کہ 2017 میں سڑک حادثوں میں ہوئی 1584 اموات کے مقابلے 2018 میں 1690 لوگوں کی جان گئی ہے۔اس رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ 2018 میں دہلی میں کل 6515 حادثات ہوئے جن میں6086 افراد زخمی ہوئے، وہیں 1690 لوگوں لے اپنی جان گنوا ئی۔حادثوں میں جان گنوانے والوں میں 6.69فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور کل حادثوں کی تعداد میں 2.36 فیصد کمی آئی ہے۔2018 میں ہوئے حادثوں میں مرنے والے سب سے زیادہ لوگ پیدل چلنے والوں تھے جو کل تعداد میں 45.86فیصد ہیں۔اس کے بعد اسکوٹر اور دو پہیہ گاڑی کے ڈرائیور آتے ہیں جن کی موت کا فیصد 33.72 ہے۔ 2009 کے مقابلے حادثوں میں ہوئی موت کے اعداد و شمار گرچہ کم ہیں لیکن گزشتہ سال یہ ٹرینڈ واپس آ گیا ہے جس میں باقی ریاستوں سے آئے گاڑیوں سے دہلی میں حادثوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔کل 1657 حادثوں میں سے 150 ہریانہ کے رجسٹریشن والے گاڑیوں سے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...