کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کا بی جے پی سے سوال: کیا مودی نے گجرات فسادات کے بعد استعفیٰ دیا تھا؟

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2024, 12:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 28/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مبینہ زمین گھوٹالہ کے الزامات میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ بی جے پی کی جانب سے استعفیٰ کے مطالبے پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا نریندر مودی نے 2002 کے گودھرا فسادات کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر استعفیٰ دیا تھا؟ سدارمیا نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارا سوامی بھی مرکزی حکومت میں ضمانت پر ہیں، کیا انہوں نے استعفیٰ دیا؟ انہوں نے واضح کیا کہ وہ قانونی طور پر اس معاملے کا مقابلہ کریں گے اور کسی صورت میں استعفیٰ نہیں دیں گے، جبکہ گجرات فسادات میں سیکڑوں افراد کی ہلاکت کے باوجود مودی نے بھی استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

 سدارمیا نے کہا ’’میںکسی صورت میںاستعفیٰ نہیں دوں گا،کیا انہوں (مودی اور کماراسوامی)نے استعفیٰ دیا؟کیا وہ کمارا سوامی کا استعفیٰ لے سکتے ہیںجوضمانت پر ہیں ۔ وہ کس کی کابینہ میں ہیں، کس کی حکومت میں ہیں؟

 اس دوران سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو’متعصب‘ قرار دیتے ہوئے کرناٹک حکومت نے جمعرات کو  ریاست میں معاملات کی جانچ کے لیے ایجنسی کو دی گئی عام رضامندی واپس لے لی۔ ریاست کے قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر ایچ کے پاٹل نے ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا کو  اس فیصلے کے بارے میں مطلع کیا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ سدا رمیا نے کی تھی ۔ وزیر نے کہاکہ دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ ایکٹ ۱۹۴۶ء کے تحت کرناٹک میں فوجداری مقدمات کی تحقیقات کیلئے سی بی آئی کو عام رضامندی دینے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق سی بی آئی کو اپنے دائرۂ اختیار میں تحقیقات کرنے کیلئے متعلقہ ریاستی حکومتوں سے رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ یہ اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ واضح ہے کہ سی بی آئی کو آلہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور مرکزی حکومت ایجنسیوں کے استعمال میں انصاف نہیں  کرتی ہے۔ اس لئے ہر معاملے میں ہم تصدیق کریں گے اور اس کے بعد سی بی آئی کو تحقیقات کی رضامندی دیں  گے۔

 دوسری طرف ریاست میںاقلیوں اور پسماندہ طبقات کیلئے سماجی انصاف کو یقینی بنانے کیلئے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم نیشنل آہندہ  آرگنائزیشن نے۳؍اکتوبر کو وزیر اعلیٰ سدارمیا کی حمایت میں مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیم نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ان  سے درخواست کی ہے کہ وہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ نہ دیں۔تنظیم کے صدر متنا شیولی نے کہا کہ ان کی تنظیم ہبلی سے بنگلورو تک آئینی بیداری مارچ کا آغاز کرے گی تاکہ سدارمیا کو بچایا جا سکے۔ اس احتجاج میں پسماندہ طبقات، دلت اور آہندہ  سے تعلق رکھنے والے تنظیم کے تمام لیڈران حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آہنداوں میں بیداری پھیلائیں گے، جبکہ سدارامیا کی حمایت کرتے ہوئے، انہیں کسی بھی قیمت پر استعفیٰ نہیں دینا چاہئے، اور انہیں ہماری حمایت حاصل ہے۔ 

  واضح رہے کہ کرناٹک کے گورنر تہور چند گہلوت نے ۳؍ دہائی پرانے زمین الاٹمنٹ کے ایک کیس میں۱۶؍ اگست کو  وزیراعلیٰ کے خلاف جانچ کی اجازت دیدی تھی۔اسے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے  ہائی کورٹ میں  چیلنج کیاتھا۔ کرناٹک ہائی کورٹ اجازت برقرار رکھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وقف ترمیمی بل پر گلبرگہ میں کامیاب سمینار ، ایڈوکیٹ جاگیردار اور دیگر سینئر قانون دانوں نے کا خطاب

معروف قانون داں ڈاکٹر مقصود افضل جاگیردار ایڈو کیٹ   کا کہنا ہے کہ موجودہ وقف جائیدادوں کو زمروں میں تقسیم کر کے بہت سارے تنازعات کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ1970میں وقف سروے کے دوران انعامی لینڈ، مشروط الخدمت، پٹہ لینڈ جیسے کئی زمینات کی زمرہ بندی نہیں کی گئی۔ جس کی ...

گوری لنکیش قتل کے ملزمان ضمانت پر رہا، ہندو تنظیموں نے پھولوں کے ساتھ کیا خیرمقدم

بنگلورو میں صحافی گوری لنکیش کے ملزمان کی رہائی کے بعد اُس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے  ان ملزمان کو پھول کی مالائیں پہنا کر اور شال اوڑھ کر تہنیت کرتے ہوئے استقبال کیا اور ان ملزمان کے لیے مذہبی رسومات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران، کالیکا دیوی مندر ...

کرناٹک کے 50ویں یومِ تاسیس پر ریاستی حکومت کی اپیل: تعلیمی و کاروباری ادارے کنڑ اپرچم لہرائیں

یکم نومبر کو کرناٹک کا یومِ تاسیس منایا جاتا ہے، اور اس سال ریاست میں 50واں یومِ تاسیس خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ اس موقع پر کانگریس حکومت نے ریاست بھر کے تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز اور مختلف تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دن کو خاص انداز میں مناتے ہوئے ریاستی اتحاد اور ...

بینگلورو میں جنسی زیادتی کی شکار خاتون کا انکشاف: بی جے پی ایم ایل اے مُنی رتنا نے دو سابق وزرائے اعلیٰ سمیت کئی افسران کو ہنی ٹریپ میں پھنسایا

بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کرناٹک کے رکن اسمبلی مُنی رتنا   پر ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو سابق وزرائے اعلیٰ کو سیاسی فائدے کے لیے ہنی ٹریپ کیا۔ خاتون، جو خود جنسی زیادتی کا شکار ہیں، نے دعویٰ کیا کہ مُنی رتنا   کے پاس خفیہ ویڈیوز ...

وجئے پورہ میں وقف عدالت کے بعد متعلقہ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ، مزراعی اور وقف جائیدادیں خدا کی امانت : ضمیراحمد خان

مزراعی ہو یا وقف جائیداد، خدا کی ملکیت اور اس کی امانت ہے۔ ہاؤسنگ، اقلیتی بہبود اور اوقاف کے وزیر ضمیر احمد خان نے کہا کہ اس کا تحفظ حکومت اور سماج دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وقف عدالت کے سلسلے میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی طرف سے کمیونٹی ...